کراچی (اسٹاف رپورٹر/نیوز ایجنسی)وزیر اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے کہا ہےکہ پا کستان صوبہ سندھ نے بنایا، اگر سندھ توڑنا چاہتے ہیں تو آپ پاکستان سے مخلص نہیں، بوری بند لاشیں دینے والوں کو کراچی سے کھلواڑ کا اختیار نہیں ملے گا۔ صوبہ بنانے کی بات کرنے والوں سے کہتا ہوں چپ کرکے بیٹھ جاؤ سندھ متحد رہے گا، گلی میں گٹر کے ڈھکن لگانا وزیراعظم کا کام نہیں، وفاق ہمیں پیسے دے ہم بلدیاتی اداروں کے ذریعے کام کرائیں گے۔ تفصیلات کے مطابق اتوار کو کراچی کے علاقے ملیر میں لانڈھی بھینس کالونی،ایکسپورٹ پروسسنگ زون اور دیگر علاقوں کو ملانے کے لئے ریلوے لائن پر خالدبن ولید فلائی اوورکا افتتاح کرتے ہوئےوزیر اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے کہا کہ کل بھی کچھ لوگوں نے صوبہ بنانے کی بات کی ہے، انہیں کہتاہوں چپ کرکے بیٹھ جاؤ سندھ متحد رہے گاپا کستان سندھ صوبے نے بنایا تھا اور اگر آپ سندھ کو توڑنا چاہتے ہیں تو اس کا مطلب آپ پاکستان سے مخلص نہیں ہیں جو وفاقی حکومت کی کمپنیاں کراچی شہر کے کام کر ر ہی ہیں میں وفاقی حکومت سے اس پر احتجاج کرتا ہوں اور مطالبہ کرتا ہوں کہ یہ پیسے ٹائونز کو دیں تاکہ وہ کام کریں ۔مراد علی شاہ نے مزید کہا کہ آج کل کچھ لوگ کراچی کوصوبہ بنانے کی بات کر رہے ہیں ان کو معلوم ہونا چاہئے کہ یہ اسمبلی کی اکثریت کے بغیر ممکن نہیں کراچی کے عوام سندھ صوبے سے بہت محبت کرتے ہیں اور اس سے جڑے ہوئے ہیں جب ایک ڈکٹیٹر نے آپ کو لامحدود پاورز دیئے تو اُس وقت آپ نے بوری بند لاشیں دیں۔ انہوں نے کہا کہ وزیراعظم کا یہ کام نہیں کہ وہ گلی میں گٹر کے ڈھکن لگائے شہر کے کچھ نام نہاد دعوے دار ایک طرف بلدیاتی اداروں کو مضبوط بنانے کی بات کرتے ہیں اور دوسری طرف وفاقی حکومت کو ایک وفاقی کمپنی (PIDCL) کے ذریعے مقامی کونسلز میں کام کرانے میں شامل کرتے ہیں۔
کراچی امریکا کی ایران سے منسلک جہازوں پر قبضہ کرنے کی تیاری، امریکی افواج دنیا بھر میں تہران کی مدد کرنے والے...
کراچی نیتن یاہو نے اشاروں میں لبنان محاذ پر ناکامی کو تسلیم کر لیا۔ حزب اللہ بدستور برقرار، شمالی سرحد کا...
بغداد سربراہ قدس فورس اسماعیل قاآنی کا بغداد پہنچ کر عراقی قیادت سے اہم مشاورت، خطے کی کشیدگی، عراق کی...
کراچی بھائی کے عطیہ اسٹیم سیلز سے مریض ایچ آئی وی سے نجات پانیوالا پہلا شخص بن گیا۔ بھائی کے نایاب جینیاتی...
کراچی ایران کی پارلیمنٹ کے اسپیکر محمد باقر قالیباف نے امریکاکے ساتھ پسِ پردہ مذاکرات کی تفصیلات منظرِ عام...
تہران امریکی ناکہ بندی کا الزام ، ایران نے آبنائے ہرمز دوبارہ بند کر دی ۔ تیل اور گیس کی عالمی ترسیل متاثر...
کراچی ایران کا ’مچھر بیڑا‘ آبنائے ہرمز میں اب بھی مؤثر ہتھیار ہے، یہ کشتیاں اچانک حملے، میزائل اور ڈرون...
انطالیہ نائب ایرانی وزیر خارجہ سعید خطیب زادہ نے ٹرمپ پر طنزکرتے ہوئے کہا ہے کہ وہ ’’سوشل میڈیا پر بہت بولتے...