کراچی (نیوز ڈیسک) بھارت 26کی جگہ مزید 31رافیل لڑاکا طیارے خریدے گا۔ تعداد 145تک پہنچ جائیگی، ریلائنس ڈیفنس اور ہندوستان ایروانٹکس لمیٹڈ پروڈکشن پارٹنرز، طیارے کے فریم بھارت میں تیار، فرانس بعض اجزا اور جدید AASM ہتھیار بنانے کے حقوق بھی دے رہا ہے۔ میلیٹرنی کی رپورٹ کے مطابق بھارت فرانس سے رافیل لڑاکا طیاروں کے آرڈرز بڑھانے کا منصوبہ بنا رہا ہے۔ پہلے سے موجود MRFA پروگرام کے تحت 114طیارے منصوبہ بند تھے، اور اب بھارت نے 31 کیریئر بیسڈ لڑاکا طیارے خریدنے کا ارادہ ظاہر کیا ہے۔ اگر یہ معاہدہ حتمی ہو گیا تو بھارت کے آرڈر کردہ رافیل طیاروں کی کل تعداد 145 ہو جائے گی۔ اس سے پہلے 2016 میں بھارت نے 36 طیارے خریدنے کے لیے فرانس کے ساتھ بین الحکومتی معاہدہ کیا تھا، جس کی مالیت 7.87 ارب یورو تھی اور پوری شپمنٹ کی فراہمی مکمل ہو چکی ہے۔ 2025 میں بھارتی نیوی کے لیے 26 نئے رافیل ایم لڑاکا طیارے بھی آرڈر کیے گئے تھے۔
کراچی امریکا کی ایران سے منسلک جہازوں پر قبضہ کرنے کی تیاری، امریکی افواج دنیا بھر میں تہران کی مدد کرنے والے...
کراچی نیتن یاہو نے اشاروں میں لبنان محاذ پر ناکامی کو تسلیم کر لیا۔ حزب اللہ بدستور برقرار، شمالی سرحد کا...
بغداد سربراہ قدس فورس اسماعیل قاآنی کا بغداد پہنچ کر عراقی قیادت سے اہم مشاورت، خطے کی کشیدگی، عراق کی...
کراچی بھائی کے عطیہ اسٹیم سیلز سے مریض ایچ آئی وی سے نجات پانیوالا پہلا شخص بن گیا۔ بھائی کے نایاب جینیاتی...
کراچی ایران کی پارلیمنٹ کے اسپیکر محمد باقر قالیباف نے امریکاکے ساتھ پسِ پردہ مذاکرات کی تفصیلات منظرِ عام...
تہران امریکی ناکہ بندی کا الزام ، ایران نے آبنائے ہرمز دوبارہ بند کر دی ۔ تیل اور گیس کی عالمی ترسیل متاثر...
کراچی ایران کا ’مچھر بیڑا‘ آبنائے ہرمز میں اب بھی مؤثر ہتھیار ہے، یہ کشتیاں اچانک حملے، میزائل اور ڈرون...
انطالیہ نائب ایرانی وزیر خارجہ سعید خطیب زادہ نے ٹرمپ پر طنزکرتے ہوئے کہا ہے کہ وہ ’’سوشل میڈیا پر بہت بولتے...