اسلام آباد (نمائندہ خصوصی، محمد صالح ظافر) جمعیت علمائے اسلام (ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمان اتوار کی رات گئے عمرہ کی سعادت حاصل کرنے کیلئے سعودی عرب روانہ ہو گئے ہیں۔ جے یو آئی ذرائع کے مطابق مولانا فضل الرحمٰن کے اس سفرِ سعادت میں ان کے اہل خانہ بھی ان کے ہمراہ ہیں۔ذرائع کا کہنا ہے کہ جے یو آئی سربراہ پیر کے روز مدینہ منورہ پہنچیں گے، جہاں روضہ رسول ﷺ پر حاضری کے بعد وہ مکہ مکرمہ روانہ ہوں گے اور عمرہ ادا کریں گے۔ وہ مجموعی طور پر دو ہفتے مملکت میں قیام کریں گے۔ ذرائع نے واضح کیا ہے کہ مولانا فضل الرحمٰن اپنے قیام کے دوران کسی باقاعدہ سیاسی سرگرمی میں حصہ نہیں لیں گے، تاہم وطن واپسی سے قبل جدہ میں ان کی بعض اہم ملاقاتیں متوقع ہیں۔ دو ہفتوں کے روحانی سفر کے بعد وہ وطن واپس پہنچیں گے۔
کراچی امریکا کی ایران سے منسلک جہازوں پر قبضہ کرنے کی تیاری، امریکی افواج دنیا بھر میں تہران کی مدد کرنے والے...
کراچی نیتن یاہو نے اشاروں میں لبنان محاذ پر ناکامی کو تسلیم کر لیا۔ حزب اللہ بدستور برقرار، شمالی سرحد کا...
بغداد سربراہ قدس فورس اسماعیل قاآنی کا بغداد پہنچ کر عراقی قیادت سے اہم مشاورت، خطے کی کشیدگی، عراق کی...
کراچی بھائی کے عطیہ اسٹیم سیلز سے مریض ایچ آئی وی سے نجات پانیوالا پہلا شخص بن گیا۔ بھائی کے نایاب جینیاتی...
کراچی ایران کی پارلیمنٹ کے اسپیکر محمد باقر قالیباف نے امریکاکے ساتھ پسِ پردہ مذاکرات کی تفصیلات منظرِ عام...
تہران امریکی ناکہ بندی کا الزام ، ایران نے آبنائے ہرمز دوبارہ بند کر دی ۔ تیل اور گیس کی عالمی ترسیل متاثر...
کراچی ایران کا ’مچھر بیڑا‘ آبنائے ہرمز میں اب بھی مؤثر ہتھیار ہے، یہ کشتیاں اچانک حملے، میزائل اور ڈرون...
انطالیہ نائب ایرانی وزیر خارجہ سعید خطیب زادہ نے ٹرمپ پر طنزکرتے ہوئے کہا ہے کہ وہ ’’سوشل میڈیا پر بہت بولتے...