اسلام آ باد (رانا غلام قادر) پاکستان کو بھارت کی جانب سے آبی جارحیت کا سامنا ہے، بھارت سےپاکستان میں داخل ہونے والےپانی کی آمد میں مسلسل کمی کاسامنا ہے، ہیڈمرالہ کےمقام پر دریائےچناب میں پانی کی آمد تین ہزارچھ کیوسک رہ گئی جبکہ اخراج صفر کیوسک ہے،گذشتہ چارروزمیں ہیڈمرالہ کےمقام پر دریائےچناب میں پانی کی آمدمیں چھ ہزار سات سو کیوسک کی کمی ریکارڈ کی گئی ،بھارت کی جانب سے بار بار آبی جارحیت ہوتی چلی آرہی ہے۔واپڈا کےسرکاری اعدادوشمار کے مطابق 15 فروری کو ہیڈمرالہ کے مقام پر دریائے چناب میں پانی کی آمد 3 ہزار 600 کیوسک اور اخراج صفر کیوسک ہے،گزشتہ4 روزمیں ہیڈمرالہ کے مقام پر دریائے چناب میں پانی کی آمدمیں6 ہزار700 کیوسک کی کمی ہوئی،ہیڈمرالہ کےمقام پردریائےچناب میں 14 فروری کوپانی کی آمد 4ہزار800 کیوسک تھی اور 13 فروری کوپانی کی آمد6 ہزار200 کیوسک تھی،ہیڈمرالہ کےمقام پردریائے چناب میں 11 فروری کو پانی کی آمد10 ہزار300کیوسک اور پانی کا اخراج 4 ہزار 100 کیوسک تھا،بھارت نے گزشتہ سال اپریل میں یکطرفہ طور پر سندھ طاس معاہدہ معطل کرنے کا اعلان کیا تھا۔
کراچی امریکا کی ایران سے منسلک جہازوں پر قبضہ کرنے کی تیاری، امریکی افواج دنیا بھر میں تہران کی مدد کرنے والے...
کراچی نیتن یاہو نے اشاروں میں لبنان محاذ پر ناکامی کو تسلیم کر لیا۔ حزب اللہ بدستور برقرار، شمالی سرحد کا...
بغداد سربراہ قدس فورس اسماعیل قاآنی کا بغداد پہنچ کر عراقی قیادت سے اہم مشاورت، خطے کی کشیدگی، عراق کی...
کراچی بھائی کے عطیہ اسٹیم سیلز سے مریض ایچ آئی وی سے نجات پانیوالا پہلا شخص بن گیا۔ بھائی کے نایاب جینیاتی...
کراچی ایران کی پارلیمنٹ کے اسپیکر محمد باقر قالیباف نے امریکاکے ساتھ پسِ پردہ مذاکرات کی تفصیلات منظرِ عام...
تہران امریکی ناکہ بندی کا الزام ، ایران نے آبنائے ہرمز دوبارہ بند کر دی ۔ تیل اور گیس کی عالمی ترسیل متاثر...
کراچی ایران کا ’مچھر بیڑا‘ آبنائے ہرمز میں اب بھی مؤثر ہتھیار ہے، یہ کشتیاں اچانک حملے، میزائل اور ڈرون...
انطالیہ نائب ایرانی وزیر خارجہ سعید خطیب زادہ نے ٹرمپ پر طنزکرتے ہوئے کہا ہے کہ وہ ’’سوشل میڈیا پر بہت بولتے...