اسلام آ باد ( رانا غلام قادر)پولیس بیورو کریسی کیلئے اہم خبر ہے کہ وفاقی حکومت نے آئی جی پولیس آزاد کشمیر حکومت رانا عبد الجبار کو تبدیل کردیا ہے۔ انہیں اسٹیبلشمنٹ ڈویژن رپورٹ کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔کیپٹن (ر) لیاقت علی کو آزاد کشمیر پولیس کا نیاآئی جی تعینات کر دیا گیا۔ ان کی تقرری سول سرونٹس ایکٹ 1973کے سیکشن 10 کے تحت ی گئی ہے۔ پولیس سروس کےگریڈ 20 کے افسر کیپٹن (ر) لیاقت علی ملک پنجاب حکومت میں خدمات سر انجام دے رہے تھے۔ تبدیل کئے گئے آئی جی پولیس آزاد کشمیر حکومت رانا عبدالجبار اس وقت نیشنل مینجمنٹ کورس میں مصروف ہیں۔ اسٹیبلشمنٹ ڈویژن نے آئی جی پولیس آزاد کشمیر حکومت کے تقرر و تبادلے کا باضابطہ نوٹیفکیشن جاری کر دیا ہے۔ یاد رہے کہ روزنامہ جنگ کیپٹن (ر) لیاقت علی کو آزاد کشمیر پولیس کا آئی جی تعینات کرنے کے فیصلہ کی خبر ہفتہ کے روز شائع کرچکا ہے۔
کراچی امریکا کی ایران سے منسلک جہازوں پر قبضہ کرنے کی تیاری، امریکی افواج دنیا بھر میں تہران کی مدد کرنے والے...
کراچی نیتن یاہو نے اشاروں میں لبنان محاذ پر ناکامی کو تسلیم کر لیا۔ حزب اللہ بدستور برقرار، شمالی سرحد کا...
بغداد سربراہ قدس فورس اسماعیل قاآنی کا بغداد پہنچ کر عراقی قیادت سے اہم مشاورت، خطے کی کشیدگی، عراق کی...
کراچی بھائی کے عطیہ اسٹیم سیلز سے مریض ایچ آئی وی سے نجات پانیوالا پہلا شخص بن گیا۔ بھائی کے نایاب جینیاتی...
کراچی ایران کی پارلیمنٹ کے اسپیکر محمد باقر قالیباف نے امریکاکے ساتھ پسِ پردہ مذاکرات کی تفصیلات منظرِ عام...
تہران امریکی ناکہ بندی کا الزام ، ایران نے آبنائے ہرمز دوبارہ بند کر دی ۔ تیل اور گیس کی عالمی ترسیل متاثر...
کراچی ایران کا ’مچھر بیڑا‘ آبنائے ہرمز میں اب بھی مؤثر ہتھیار ہے، یہ کشتیاں اچانک حملے، میزائل اور ڈرون...
انطالیہ نائب ایرانی وزیر خارجہ سعید خطیب زادہ نے ٹرمپ پر طنزکرتے ہوئے کہا ہے کہ وہ ’’سوشل میڈیا پر بہت بولتے...