کراچی (اسٹاف رپورٹر)سندھ پولیس نے سندھ اسمبلی کے باہراحتجاج دھرنےدینے کی کوشش کے دوران جماعت اسلامی کے خلاف آرام باغ تھانے میں سرکار کی مدعیت میں مبینہ ہنگامہ آرائی کا مقدمہ درج کرلیا ہے،مقدمہ میں34 نامزد سمیت 325 نامعلوم افراد کے خلاف ہنگامہ آرائی ، توڑ پھوڑ،سڑک بند کرنے،کار سرکار میں مداخلت ، دفعہ 144 کی خلاف ورزی اورانسداد دہشت گردی سمیت دیگردفعات شامل کی گئی ہیں،مقدمہ کے متن کے مطابق جماعت اسلامی کی سینئر قیادت صفیان دیلا،عثمان شریف ، فیضان ،جواد شعیب اور دیگر نامعلوم سینئرقیادت دھرنے اوراحتجاج کی سرپرستی کررہے تھےاوراپنی تقریروں کے ذریعے اشتعال پھیلاتے ہوئے نعرے لگا رہے تھے احتجاج میں 300 سے 325افراد شامل تھے، دوران تقریر اور دھرنے میں شامل افراد جو کہ ڈنڈوں ، لاٹھیوں اوراسلحہ سے مسلح ہوکراچانک مشتعل ہوگئے بلوا اورہنگامہ آرائی پراترآئے اورپولیس پرحملہ کر دیا جس کے نتیجے میں انسپکٹر راجہ مسعود،ایس ایچ او پریڈی ایوب میرانی ،ایس ایچ او انسپکٹر شاہ فیصل خان ، پولیس کانسٹیبل زوہیب زخمی ہوئے، مشتعل ہجوم کو منتشر کرنے کے لیے اینٹی رائٹ کا استعمال کیا گیا اورمیگا فون کے ذریعے اعلانات کیے گئے کہ ہنگامہ آرائی نہ کریں اور منتشرہوجائیں لیکن ہجوم مشتعل رہا اس کے بعد گیس شیل کے ذریعے ہجوم کومنشر کیا گیا دوران ہنگامہ آرائی 30 افراد کوگرفتار کیا گیا جبکہ دیگر نامعلوم موقع پر سے فرار ہو گئے۔
کراچی کوکین کوئن انمول عرف پنکی کو دوروز قبل پہلی پیشی میں شاہانہ انداز میں عدالت میں پیش کیا گیا تھا جہاں اس...
کراچی سندھ پولیس نے کو انمول پنکی کے بے نامی اکائونٹس کی تفصیلات جمع کرنے کے لئے ایف آئی اے سے رجوع کرلیا ہے...
کراچی کوکین ڈیلر انمول عرف پنکی کو پولیس نے 16مقدمات میں تین مختلف عدالتوں میں پیش کیا۔جوڈیشل مجسٹریٹ جنوبی...
کراچی کوکین کوئن پنکی عدالت میں بابا نامی شخص کو تلاش کرتی رہی۔ بابا کا نام سامنے آنے پر پولیس اور قانون...
کراچی پنکی کیس کا جائزہ لینے کیلئے قائمہ کمیٹی داخلہ سندھ کااہم اجلاس 20مئی کو طلب ،اجلاس میں قومی اسمبلی کی...
کراچی پنکی کی تند و تیز انداز میں پیشی پولیس حکام کیلئے درد سر بن گئی۔ جوڈیشل مجسٹریٹس کا مجموعی طور پر 8روزہ...
کراچی متحدہ قومی موومنٹ پاکستان کے اراکینِ قومی اسمبلی نے صومالیہ میں قزاقوں کے ہاتھوں اغوا شدہ آئل ٹینکر...
کراچی سپر ہائی وے جمالی پل کے قریب موٹرسائیکل سوار مسلح ملزمان نے پولیس موبائل پر فائرنگ کردی جس کے نتیجے میں...