کراچی (اسٹاف رپورٹر) نیشنل ٹریڈ یونین فیڈریشن پاکستان،ہوم بيسڈوویمن ورکرز فیڈریشن اور دیگر تنظیموں کے زیراہتمام اتوار کو مزدور ریلی کا انعقاد ہوا جس کی قیادت ریاض عباسی ، کامریڈ زہرا خان اور اسد اقبال بٹ کر رہے تھے، ریلی میں مختلف شعبوں سے تعلق رکھنے والے مزدوروں، سیاسی ، سماجی و انسانی حقوق کی تنظیموں کے نمائندوں کی کثیر تعداد نے شرکت کی، ناصر منصور جنرل سیکریٹری نیشنل ٹریڈ یونین فیڈریشن نے ریلی سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ مزدوروں کو حاصل شدہ حقوق غصب ہو چکے، مزدوروں کو جائز مطالبات کے لیے آواز اٹھانے کی پاداش میں دیوار سے لگانے کی سرمایہ دارانہ روش صنعتی و معاشی ترقی کے راستے میں سب سے بڑی رکاوٹ ہے ، انہوں نے مزید کہا کہ سرمایہ داروں اور پولیس کا مزدور دشمن گٹھ جوڑ مزدوروں میں شدید بے چینی اور صنعتی امن کو خطرے میں ڈال رہا ہے،ہیومن رائٹس کمیشن پاکستان کے چیئرپرسن اسد اقبال بٹ،کامریڈ زہرا خان جنرل سیکرٹری ہوم بیسڈویمن ورکرز فیڈریشن نے بھی اپنے خیالات کا اظہار کیا ۔
کراچی کوکین کوئن انمول عرف پنکی کو دوروز قبل پہلی پیشی میں شاہانہ انداز میں عدالت میں پیش کیا گیا تھا جہاں اس...
کراچی سندھ پولیس نے کو انمول پنکی کے بے نامی اکائونٹس کی تفصیلات جمع کرنے کے لئے ایف آئی اے سے رجوع کرلیا ہے...
کراچی کوکین ڈیلر انمول عرف پنکی کو پولیس نے 16مقدمات میں تین مختلف عدالتوں میں پیش کیا۔جوڈیشل مجسٹریٹ جنوبی...
کراچی کوکین کوئن پنکی عدالت میں بابا نامی شخص کو تلاش کرتی رہی۔ بابا کا نام سامنے آنے پر پولیس اور قانون...
کراچی پنکی کیس کا جائزہ لینے کیلئے قائمہ کمیٹی داخلہ سندھ کااہم اجلاس 20مئی کو طلب ،اجلاس میں قومی اسمبلی کی...
کراچی پنکی کی تند و تیز انداز میں پیشی پولیس حکام کیلئے درد سر بن گئی۔ جوڈیشل مجسٹریٹس کا مجموعی طور پر 8روزہ...
کراچی متحدہ قومی موومنٹ پاکستان کے اراکینِ قومی اسمبلی نے صومالیہ میں قزاقوں کے ہاتھوں اغوا شدہ آئل ٹینکر...
کراچی سپر ہائی وے جمالی پل کے قریب موٹرسائیکل سوار مسلح ملزمان نے پولیس موبائل پر فائرنگ کردی جس کے نتیجے میں...