کراچی (اسٹاف رپورٹر) امیر جماعت اسلامی پاکستان حافظ نعیم الرحمٰن کی اپیل پر ملک گیر یوم احتجاج منایا گیا جبکہ کراچی میں شہر کی 10مرکزی شاہراؤں پر احتجاجی دھرنے دیے گئے، شرکاء نے پیپلز پارٹی کی صوبائی حکومت کی بدترین فسطائیت، حکومتی طاقت کے غلط استعمال،کراچی دشمنی اور جمہوریت کش رویے کی شدید مذمت کی اور مطالبہ کیا کہ کراچی کو حق اور با اختیارشہری حکومت دی جائے، گرفتار کارکنوں کو فی الفور رہا اور دہشت گردی کے مقدما ت ختم کیے جائیں،احتجاجی دھرنے شاہراہ پاکستان،سپرہائی وے،نیشنل ہائی وے، شاہراہ اورنگی،شاہراہ کورنگی (کراسنگ)، حب ریور روڈ (شیرشاہ)، داؤد چورنگی، لی مارکیٹ،شاہراہ شیرشاہ سوری روڈ،جوہر موڑ راشد منہاس روڈ پر دیے گئے، امیر جماعت اسلامی کراچی منعم ظفر خان نے لسبیلہ چوک پر دھرنے کے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پیپلز پارٹی کراچی دشمن پارٹی ہے اور اسٹبلشمنٹ کی اے پلس ٹیم بنی ہوئی ہے، پیپلز پارٹی اہل کراچی کے حقوق غصب کیے بیٹھی ہے اور کراچی کے اداروں اور وسائل پر قابض ہے، پیپلز پارٹی کی جمہوریت یہ ہے کہ ایک جانب کچے کے ڈاکوؤں کی سرپرستی اور دوسری جانب اہل کراچی کے حق کے لیے نکلنے والوں کے خلاف دہشت گردی کی ایف آئی آر درج کر رہی ہے، جماعت اسلامی نے کراچی کو حق دینے اور عوام کو جینے دو کی بات کی تھی لیکن پیپلز پارٹی کی صوبائی حکومت کی ایماء پر پر امن اور نہتے کارکنوں پر وحشیانہ تشدد کیا گیا، لاٹھیاں برسائی گئیں اور شیلنگ کی گئی، لیکن ہمارا عزم ہے کہ مزاحمت اور جدو جہد کسی صورت نہیں رکے گی، دھرنے سے نائب امیر کراچی مسلم پرویز، امیر ضلع قائدین انجینئر عبد العزیز، امیر ضلع وسطی سید وجیہ حسن،سکریٹری ضلع قائدین نعمان حمیدودیگر نے بھی خطاب کیا۔
کراچی مرکزی جمعیت اہلحدیث کراچی زون بی کی کابینہ کا اہم اجلاس جامع مسجد حسن گلبرگ میں امیر زون بی حافظ عبد...
کراچیپی ٹی آئی سندھ کے صدر حلیم عادل شیخ نے اسرائیلی فوج کے ہاتھوں سعد ایدھی اور عالمی امدادی کارکنان کی...
کراچی سندھ ہائی کورٹ نے لاپتا افراد کی عدم بازیابی پر محکمہ داخلہ سندھ، پولیس اور دیگر سے رپورٹس طلب کرلیں۔...
کراچیپاکستان سنی تحریک کے امیر شہدائے اہلسنت،قائد و بانی محمد سلیم قادری کے سالانہ عرس موقع پر ملک بھر میں...
کراچی بلدیہ ٹاؤن نمبر2 شجاعت کالونی میں گھر سے 14 سالہ محمد زارون ولد محمد زبیر کی گلےمیں پھندا لگی لاش ملی...
کراچی ممتاز خطیب علامہ صا دق عباس عابدی نے کہا ہے کہ امریکا اور ایران کے مابین تنائو کے فوری اور قابل عمل حل...
کراچیفلاحی تنظیم نیت فائونڈیشن کی جانب سے جناح اسپتال میں مریضوں، تیمارداروں، ڈاکٹرز اور اسپتال کے عملے کے...
کراچی بانی و قائد شہید محمد سلیم قادری کے یوم شہادت پر مرکزی اہلسنت پر مرکزی رہنماؤں کے اجلاس سے خطاب کرتے...