کراچی (اسٹاف رپورٹر)لائنوں کےبار بار پھٹنے اور رسائو پرقابو پانے میں واٹر کارپوریشن تاحال ناکام دکھائی دیتاہے، ادارہ ایک لائن کی مرمت کر نہیں پاتا کہ دوسری لائن متاثر ہو جاتی ہےیہ سلسلہ کافی عرصے سے چل رہا ہے ،رمضان سر پر ہےپانی کی شدید قلت کے باعث شہری شدیدپریشان ہیں اب پورٹ قاسم کے قریب 54 انچ قطر کی لائن میں لیکیج کے باعث اسے بند کر دیا گیا ہےاس بار وجہ بجلی کا تعطل نہیں تھا،واٹر کا رپوریشن کے مطابق پورٹ قاسم کے قریب 54 انچ قطر کی پانی کی لائن میں لیکیج کی اطلاع ملتے ہی تکنیکی ٹیمیں فوری طور پر موقع پر پہنچ گئیں پانی کے رساؤ پر بروقت قابو پا لیا گیا، ترجمان نے کہا کہ متاثرہ لائن کی ہنگامی بنیادوں پر فوری مرمت کی جائے گی ،چیف انجینئر ڈبلیو ٹی ایم سید محمد اعجاز متعلقہ افسران اور فیلڈ اسٹاف کے ہمراہ جائے وقوعہ پر پہنچ گئےمرمتی کام کے باعث لانڈھی اور ملیر کے بعض علاقوں میں پانی کی فراہمی عارضی طور پر متاثر رہے گی جبکہ لانڈھی اور شیرپاؤ ہائیڈرنٹس بند رہیں گے، ترجمان کے مطابق مرمتی کام جلد مکمل کرکے پانی کی سپلائی بحال کر دی جائے گی۔
کراچی کوکین کوئن انمول عرف پنکی کو دوروز قبل پہلی پیشی میں شاہانہ انداز میں عدالت میں پیش کیا گیا تھا جہاں اس...
کراچی سندھ پولیس نے کو انمول پنکی کے بے نامی اکائونٹس کی تفصیلات جمع کرنے کے لئے ایف آئی اے سے رجوع کرلیا ہے...
کراچی کوکین ڈیلر انمول عرف پنکی کو پولیس نے 16مقدمات میں تین مختلف عدالتوں میں پیش کیا۔جوڈیشل مجسٹریٹ جنوبی...
کراچی کوکین کوئن پنکی عدالت میں بابا نامی شخص کو تلاش کرتی رہی۔ بابا کا نام سامنے آنے پر پولیس اور قانون...
کراچی پنکی کیس کا جائزہ لینے کیلئے قائمہ کمیٹی داخلہ سندھ کااہم اجلاس 20مئی کو طلب ،اجلاس میں قومی اسمبلی کی...
کراچی پنکی کی تند و تیز انداز میں پیشی پولیس حکام کیلئے درد سر بن گئی۔ جوڈیشل مجسٹریٹس کا مجموعی طور پر 8روزہ...
کراچی متحدہ قومی موومنٹ پاکستان کے اراکینِ قومی اسمبلی نے صومالیہ میں قزاقوں کے ہاتھوں اغوا شدہ آئل ٹینکر...
کراچی سپر ہائی وے جمالی پل کے قریب موٹرسائیکل سوار مسلح ملزمان نے پولیس موبائل پر فائرنگ کردی جس کے نتیجے میں...