کراچی(اسٹاف رپورٹر) سانحہ مسجد خدیجۃ الکبری ترلائی اسلام آباد کے خلاف اور رہبر انقلاب اسلامی ایران سید علی خامنہ ای سے اظہار یکجہتی کے لیے کراچی میں ملت جعفریہ پاکستان کی جانب سے ریلی کا انعقاد کیا گیاجو نمائش چورنگی سے سی بریز ایم اے جناح روڈ تک نکالی گئی جس میں ہزاروں مرد و خواتین نے شرکت کی، ریلی سے علامہ ناظر عباس تقوی ، علامہ حسن ظفر نقوی اور دیگر نے مطالبہ کیا کہ سانحہ مسجد خدیجۃ الکبری میں ملوث عناصر اور سہولت کاروں کو فوری طور پر گرفتار کرکے قانون کے کٹہرے میں لایا جائے اور شفاف تحقیقات کہ ذریعے حقائق قوم کے سامنے رکھے جائیں ملک میں دہشت گردی کے واقعات ناقابل برداشت ہیں اور ریاستی اداروں کی ذمہ داری ہے کہ شہریوں کے جان ومال کے تحفظ کو ہر صورت یقینی بنایا جائے، علامہ حسن ظفر نقوی کا کہنا تھا کہ ایران اور پاکستان برادر اسلامی ممالک ہیں جن کے مابین تاریخی مذہبی روابط موجود ہیں، انہوں نے کہا کہ پاکستان کے خلاف تخریبی سرگرمیوں کی سرپرستی کی جا رہی ہے،ریلی سے علامہ صاحبزادہ ابو الخیر،مولانا اسد اللہ بھٹو،علامہ نثار احمد قلندری سمیت مختلف مسالک کے علماء کرام اور اقلیتی برادری کے نمائندگان نے بھی خطاب کیا۔
کراچی کوکین کوئن انمول عرف پنکی کو دوروز قبل پہلی پیشی میں شاہانہ انداز میں عدالت میں پیش کیا گیا تھا جہاں اس...
کراچی سندھ پولیس نے کو انمول پنکی کے بے نامی اکائونٹس کی تفصیلات جمع کرنے کے لئے ایف آئی اے سے رجوع کرلیا ہے...
کراچی کوکین ڈیلر انمول عرف پنکی کو پولیس نے 16مقدمات میں تین مختلف عدالتوں میں پیش کیا۔جوڈیشل مجسٹریٹ جنوبی...
کراچی کوکین کوئن پنکی عدالت میں بابا نامی شخص کو تلاش کرتی رہی۔ بابا کا نام سامنے آنے پر پولیس اور قانون...
کراچی پنکی کیس کا جائزہ لینے کیلئے قائمہ کمیٹی داخلہ سندھ کااہم اجلاس 20مئی کو طلب ،اجلاس میں قومی اسمبلی کی...
کراچی پنکی کی تند و تیز انداز میں پیشی پولیس حکام کیلئے درد سر بن گئی۔ جوڈیشل مجسٹریٹس کا مجموعی طور پر 8روزہ...
کراچی متحدہ قومی موومنٹ پاکستان کے اراکینِ قومی اسمبلی نے صومالیہ میں قزاقوں کے ہاتھوں اغوا شدہ آئل ٹینکر...
کراچی سپر ہائی وے جمالی پل کے قریب موٹرسائیکل سوار مسلح ملزمان نے پولیس موبائل پر فائرنگ کردی جس کے نتیجے میں...