خیرپور (غلام عباس بھنبھرو)خیرپور میں قومی شاہراھ پرخوفناک حادثہ بہاول پور سے کراچی جانے والی مسافر بس ٹرالر کے ساتھ ٹکراگئی خواتین اور بچوں سمیت11 افراد جانبحق 10افراد زخمی جانبحق اور زخمی افراد بہاول پور سے کراچی جارہے تھےتفصیلات کےمطابق خیرپور میں قومی شاہراھ پر ٹنڈومستی کے قریب بہاول پور سے کراچی جانے والی مسافر بس ٹرالر کے ساتھ ٹکراگئی جس کےنتیجے میں بس میں سوار خواتین اور بچوں سمیت11 افرادموقع پر جانبحق اور10مسافر زخمی ہوگئےحادثے میں جانبحق ہونے والوں میں بس ڈرائیورگل شاھ ولد غلام مصطفیٰٰ شاھ ، کلینر ہاشم ولد غلام حسین جبکہ جانبحق افراد میں کاشف حسین ولد غلا م حسین،محمد زین ولد فضل محمد،جبکہ زخمیوں میں محمد عمر مسمات شازیہ ، مسمات سلطانہ اور دیگر شامل ہیں حادثہ کرنے والا ٹرالر ڈرائیو ر ٹرالرروڈ پر چھوڑ کر فرار ہوگیا پولیس کے مطابق ٹرالر کو سرکاری تحویل میں لےلیا ہے حادثے میں جانبحق ہونےوالے افراد کی لاشیں اور زخمیوں کو سول اسپتال خیرپور اورگمس اسپتال گمبٹ منتقل کیا گیا ہےسول اسپتال خیرپوراور گمس اسپتال گمبٹ کی انتظامیہ نے اسپتالوں میں ایمرجنسی لگاکر ڈاکٹروں کو ہنگامی بنیاد وں پر طلب کیا ڈاکٹر زخمیوں کی زندگیاں بچانے میں سرگرم عمل ہیں ۔
کراچی پاکستانی عازمینِ حج کی پہلی پرواز کا مدینہ منورہ پہنچنے پر شاندار استقبال کیا گیا جبکہ عازمین حج کو...
کراچی پی آئی اے کےقبل از حج آپریشن کا آغاز اتوار 19اپریل سے ہوگا،قومی ایئر لائنز رواں سال 191پروازوں کے...
میرپورخا ص میڈیکل طالبہ کی خودکشی و ہراسمنٹ کیس میں خصوصی انکوائری ٹیم نے نجی میڈیکل پہنچ کر عملے کے بیانات ...
کراچیایران کی پاسدارانِ انقلاب نے ملک بھر میں کارروائیاں کرتے ہوئے امریکی حملوں کی تیاری کرنے والے 120سے زائد...
انطالیہ ترک وزیر خارجہ حاقان فیدان کا کہنا ہے کہ نیتن یاہو حکومت مزید زمینوں پر قبضے کیلئے سیکیورٹی کا...
واشنگٹن امریکہ نےعالمی سطح پرتیل کی بڑھتی قیمتوں کو کنٹرول کرنے کیلئے روسی تیل کی خریداری پر پابندیوں کی...
کراچی سینئر سیاست داں اور مسلم لیگ کے سابق سیکرٹری جنرل سید ضیاء عباس نے کہا ہے کہ حکومت ملک کو مستقبل میں...
نوابشاہ نواب شاہ میں جنگ کے نمائندہ اور پریس کلب کے صدرمحمدانورشیخ کی ذوجہ کا انتقال ہوگیا ہے انا للّٰہ وانا...