سکھر (بیورو رپورٹ) محکمہ صحت اور سندھ ہیلتھ کیئر کمیشن کی عدم توجہی کے سبب ضلع بھر میں اتائی ڈاکٹرز کی بھرمار، غیر تعلیم یافتہ اور ناتجربہ کار اتائی ڈاکٹرز انسانی زندگیوں سے کھیلنے میں مصروف، پسماندہ و دیہی علاقوں کے سادہ لوح عوام سب سے زیادہ متاثر، متعلقہ محکموں کے افسران نے چشم پوشی اختیار کررکھی ہے۔ شہر و نواحی علاقوں میں اتائی ڈاکٹرز نے جگہ جگہ اپنے کلینکس قائم کررکھے ہیں، جہاں وہ مریضوں کے معائنہ کے نام پر مرض کی تشخیص کئے بغیر مختلف اقسام کی ادویات لکھ کر دیدیتے ہیں، جن کے استعمال سے لوگ دیگر بیماریوں میں مبتلا ہورہے ہیں، اس سلسلے میں عدالت کی جانب سے محکمہ صحت کے افسران کو سختی سے حکم دیا گیا تھا کہ تمام اتائی ڈاکٹرز اور غیر قانونی کلینکس کا نوٹس لیتے ہوئے ان کے خلاف کارروائی کی جائے ، اتائی ڈاکٹروں کی کلینکس کو سیل کرتے ہوئے ان کے خلاف مقدمات درج کئے جائیں تاہم عدالتی احکامات پر بھی عملدرآمد نہیں کیا جارہا ہے اور اتائی ڈاکٹرز انسانی زندگیوں سے کھیلنے میں بدستور مصروف ہیں، زیادہ تر اتائی ڈاکٹرز مریضوں کو اینٹی بائیو ٹیکس لکھ کر دیتے ہیں جس سے مریضوں کو وقتی طور پر فائدہ ملتا ہے تاہم ان کے سائیڈ ایفکٹس سے دیگر بیماریاں پھیلتی ہیں۔ شہری و عوامی حلقوں کا کہنا ہے کہ محکمہ صحت اور سندھ ہیلتھ کیئر کمیشن کے افسران کی جانب سے اتائی ڈاکٹرز کیخلاف کارروائی نہ کئے جانا انتہائی افسوس ناک ہے، سادہ لوح عوام اتائی ڈاکٹرز کا سب سے آسان شکار ہیں، گلی و محلوں میں جگہ جگہ اتائی ڈاکٹرز کے کلینکس قائم ہیں، جو کہ متعلقہ محکموں کے افسران کی کارکردگی پر سوالیہ نشان ہے۔ انہوں نے وزیر اعلیٰ سندھ ودیگر اعلیٰ حکام سے اپیل کی کہ انسانی زندگیوں سے کھیلنے والے اتائی ڈاکٹرز کیخلاف سخت کارروائی عمل میں لاتے ہوئے تمام اتائی ڈاکٹرز کے کلینکس کو بند کرایا جائے اور اتائی ڈاکٹرز کیخلاف کارروائی کی جائے تاکہ قیمتی انسانی جانوں کو ضائع ہونے سے بچایا جاسکے۔
کوئٹہبلوچستان میں دفعہ 144 نافذ، ڈبل سواری اور چار سے زائد افراد کے اجتماع پر پابندی،تفصیلات کے مطابق حکومتِ...
کراچی ڈاؤ یونیورسٹی آف ہیلتھ سائنسز کی پرو وائس چانسلر پروفیسر جہاں آرا حسن نے کہا ہے کہ دنیا بھر میں ایک...
کراچی اسرائیل کی جانب سے گزشتہ برس ایران جنگ سے قبل بھی عراق میں ایک خفیہ فوجی اڈا قائم کیے جانے کا انکشاف ہوا...
کراچی کانگو اور یوگنڈا میں ایبولا ایمرجنسی، ڈبلیو ایچ او کا عالمی خطرے کا اعلان، دونوں افریقی ملکوں...
اسلام آباد پارلیمنٹ کے دونوں ایوان ہفتہ رواں کے اختتام پر غیر معینہ مدت کے لئے ملتوی ہوجائیں گے اور آئندہ...
کراچی نیشنل ڈیٹا بیس اینڈ رجسٹریشن اتھارٹی نے ملک بھر میں اپنے دفاتر کی کارکردگی اور اسٹاف کی نگرانی کرنے کے...
سیالکوٹ وزیر دفاع خواجہ آصف نے ڈرگ ڈیلر انمول پنکی کو پاکستانی ایپسٹین فائلز قرار دیدیا۔...
کوئٹہبلوچستان سے اندرون ملک کیلئے ٹرین سروس دوروز کیلئے معطل کر دی گئی۔ ریلوے حکام کا کہنا ہے کہ سیکیورٹی...