پیرس( رضا چوہدری / نمائندہ جنگ )فرانس کے بلدیاتی انتخابات بھاری تعداد میں پاکستانی نژاد امیداوار میدان میں۔ تفصیلات کے مطابقفرانس میں مقیم پاکستانی نژاد نوجوان اب صرف سماجی خدمات تک محدود نہیں رہے بلکہ سیاسی میدان میں بھی بھرپور انداز میں اپنی موجودگی درج کرا رہے ہیں۔ آئندہ ماہ مارچ میںFranceمیں ہونے والے بلدیاتی انتخابات میں بڑی تعداد میں فرنچ پاکستانی نوجوان حصہ لے رہے ہیں، جو کمیونٹی کے لیے ایک اہم اور حوصلہ افزا پیش رفت ہے۔اسی سلسلے میں کھاریاں کے قصبہ مرالہ کی معروف مذہبی و روحانی شخصیت صوفی محمد عارف گولڑویکے صاحبزادے اشرف عارف نےVillepinte (پیرس کے نواحی علاقے) سے بلدیاتی انتخابات میں حصہ لینے کا باضابطہ اعلان کیا ہے۔ وہ ڈپٹی میئر کے عہدے کے امیدوار ہوں گے۔ ان کی امیدواری کو پاکستانی کمیونٹی میں نہایت مثبت انداز میں دیکھا جا رہا ہے اور اسے سیاسی شعور اور نمائندگی کی جانب ایک مضبوط قدم قرار دیا جا رہا ہے۔یاد رہے کہ فرانس میں بلدیاتی انتخابات کا پہلا مرحلہ 15 مارچ جبکہ دوسرا مرحلہ 22 مارچ کو منعقد ہوگا۔ 2026 کے ان انتخابات میں پاکستانی نژاد نوجوانوں کی نمایاں شرکت اس بات کا ثبوت ہے کہ بیرونِ ملک مقیم پاکستانی اب مقامی سیاست میں بھی فعال کردار ادا کرنے کے لیے پُرعزم ہیں۔اشرف عارف کا کہنا ہے کہ ان کی ترجیحات میں ویلپانت میں مختلف کمیونٹیز کے درمیان ہم آہنگی کو فروغ دینا، نوجوانوں کے لیے بہتر مواقع پیدا کرنا اور مقامی مسائل کا عملی اور دیرپا حل تلاش کرنا شامل ہے۔ ان کے اس اقدام کو نہ صرف کھاریاں بلکہ یورپ بھر میں مقیم پاکستانیوں کے لیے باعثِ فخر قرار دیا جا رہا ہے۔یہ پیش رفت اس امر کی عکاسی کرتی ہے کہ پاکستانی نژاد نوجوان عالمی سیاسی منظرنامے پر اپنی شناخت مضبوط بنانے کے لیے تیار ہیں اور آنے والی نسلوں کے لیے ایک مثبت مثال قائم کر رہے ہیں۔
کراچی امریکی اور اسرائیلی حملوں سے ایران کے تقریباً 150تاریخی و ثقافتی مقامات متاثر، ایرانی حکام کا کہنا ہے...
کراچی ایران نے خارگ جزیرے کے قریب تیل کے اخراج کی خبروں کو مسترد کردیا،ایران کی آئل ٹرمینلز کمپنی نے جزیرہ...
کراچی سعودی عرب نے متحدہ عرب امارات، قطر اور کویت پر حملوں کی مذمت کی ہے، سعودی وزارت خارجہ نے قطر، کویت اور...
تہرانایرانی فٹ بال فیڈریشن کے صدر مہدی تاج نے 2026ء کے فیفا ورلڈ کپ میں ایران کی شرکت کے حوالے سے اہم بیان میں...
ریاض ایک سعودی عہدے دار نے اس بات پر زور دیا ہےکہ 2025 کے دوران سعودی عرب میں مقیم غیر ملکیوں کی ترسیلاتِ زر...
کراچی ایران میں جنگ اور انٹرنیٹ بندش کے باعث بڑے پیمانے پر برطرفیاں، معیشت شدید دباؤ میں، امریکی و اسرائیلی...
کراچی متحدہ قومی موومنٹ پاکستان کی مرکزی کمیٹی نے جامعہ کراچی میں پیدا ہونے والی حالیہ سنگین مالی، انتظامی...
کراچی وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے دنیا بھر کی ماؤں کو خراجِ عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ ماؤں کو...