کراچی (نیوز ڈیسک) سابق نگران وفاقی وزیر گوہر اعجاز نے کہا ہے کہ موجودہ ٹیکسوں کی شرح پر کاروبار چلانا دشوار ہو گیا،سرمایہ دبئی جارہا ہے، ملکی معیشت چلانے کیلئے بھاری ٹیکسزکم کئے جائیں۔ لاہور سے جاری بیان میں گوہر اعجازنے وزیر اعظم سے ریئل اسٹیٹ سیکٹر پر ٹیکس کم کرنے،تنخواہ دار طبقے کو ٹیکس ریلیف دینے اور سیلز ٹیکس کی شرح میں کمی کامطالبہ کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ گلاس ، سیمنٹ اور ٹائلز کی آدھی انڈسٹری بند پڑی ہے ، پاکستان میں ایک کروڑ 20 لاکھ گھروں کی کمی ہے ، 500ارب ڈالرز کی ہاؤسنگ انڈسٹری موجود ہے، پراپرٹی کی خریدوفروخت پر ٹیکسز ختم کیے جائیں، ہاؤسنگ انڈسٹری ملکی معیشت کو 5 فیصد کی گروتھ دے سکتی ہے ، اس سے ایک کروڑ لوگوں کو روزگار میسر آ سکتا ہے۔ انہوں نے مطالبہ کیاکہ سیلز ٹیکس کی شرح 18 فیصد سے کم کرکے 10فیصد کی جائےاور تنخواہ دار طبقے کا ٹیکس کم کر کے 10فیصد کیا جائے۔
کوئٹہبلوچستان میں دفعہ 144 نافذ، ڈبل سواری اور چار سے زائد افراد کے اجتماع پر پابندی،تفصیلات کے مطابق حکومتِ...
کراچی ڈاؤ یونیورسٹی آف ہیلتھ سائنسز کی پرو وائس چانسلر پروفیسر جہاں آرا حسن نے کہا ہے کہ دنیا بھر میں ایک...
کراچی اسرائیل کی جانب سے گزشتہ برس ایران جنگ سے قبل بھی عراق میں ایک خفیہ فوجی اڈا قائم کیے جانے کا انکشاف ہوا...
کراچی کانگو اور یوگنڈا میں ایبولا ایمرجنسی، ڈبلیو ایچ او کا عالمی خطرے کا اعلان، دونوں افریقی ملکوں...
اسلام آباد پارلیمنٹ کے دونوں ایوان ہفتہ رواں کے اختتام پر غیر معینہ مدت کے لئے ملتوی ہوجائیں گے اور آئندہ...
کراچی نیشنل ڈیٹا بیس اینڈ رجسٹریشن اتھارٹی نے ملک بھر میں اپنے دفاتر کی کارکردگی اور اسٹاف کی نگرانی کرنے کے...
سیالکوٹ وزیر دفاع خواجہ آصف نے ڈرگ ڈیلر انمول پنکی کو پاکستانی ایپسٹین فائلز قرار دیدیا۔...
کوئٹہبلوچستان سے اندرون ملک کیلئے ٹرین سروس دوروز کیلئے معطل کر دی گئی۔ ریلوے حکام کا کہنا ہے کہ سیکیورٹی...