لاہور(خالدمحمودخالد) بھارتی ریاست منی پور میں نسلی کشیدگی،متعدد گھر جل کر راکھ، کرفیو نافذ۔ تفصیلات کے مطابق بھارتی ریاست منی پور کے ضلع اکھرول میں واقع لیتَن علاقے میں تانگکھول ناگا اور کوکی برادریوں کے درمیان جاری نسلی کشیدگی نے ایک بار پھر شدت اختیار کر لی ہے جس کے بعد علاقے میں کرفیو نافذ کر دیا گیا ہے۔ بھارتی میڈیا کے مطابق نشے میں دھت دو نوجوانوں کے درمیان جھگڑے سے شروع ہونے والا معاملہ چند گھنٹوں میں سنگین صورت اختیار کر گیا جس کے بعد مظاہرین نے متعدد گھروں کو آگ لگا دی گئی۔ اب تک کی اطلاعات کے مطابق، لیتَن ساریکھونگ اور نزدیکی علاقوں میں پچاس سے زائد گھر اور سرکاری کوارٹرز جل کر راکھ ہو چکے ہیں۔ آگ اور فائرنگ کے واقعات کی وجہ سے سینکڑوں افراد اپنے گھروں سے ہجرت کرنے پر مجبور ہوئے۔ سیکورٹی فورسز نے صورتحال پر قابو پانے کے لیے بھاری نفری تعینات کر دی ہے جن میں آسام رائفلز، سی آر پی ایف، بی ایس ایف، آرمی کے 8 بہار رجمنٹ سمیت دیگر یونٹس شامل ہیں۔ علاقے میں انٹرنیٹ اور موبائل ڈیٹا سروسز معطل کر دی گئی ہیں۔ ریاستی حکومت نے صورت حال پر گہری نظر رکھی ہوئی ہے اور متاثرہ علاقوں میں امدادی کام جاری ہیں۔ مزید تفصیلات کا انتظار ہے جبکہ مقامی لوگوں سے پرامن رہنے اور افواہوں سے گریز کرنے کی اپیل کی گئی ہے۔
کوئٹہبلوچستان میں دفعہ 144 نافذ، ڈبل سواری اور چار سے زائد افراد کے اجتماع پر پابندی،تفصیلات کے مطابق حکومتِ...
کراچی ڈاؤ یونیورسٹی آف ہیلتھ سائنسز کی پرو وائس چانسلر پروفیسر جہاں آرا حسن نے کہا ہے کہ دنیا بھر میں ایک...
کراچی اسرائیل کی جانب سے گزشتہ برس ایران جنگ سے قبل بھی عراق میں ایک خفیہ فوجی اڈا قائم کیے جانے کا انکشاف ہوا...
کراچی کانگو اور یوگنڈا میں ایبولا ایمرجنسی، ڈبلیو ایچ او کا عالمی خطرے کا اعلان، دونوں افریقی ملکوں...
اسلام آباد پارلیمنٹ کے دونوں ایوان ہفتہ رواں کے اختتام پر غیر معینہ مدت کے لئے ملتوی ہوجائیں گے اور آئندہ...
کراچی نیشنل ڈیٹا بیس اینڈ رجسٹریشن اتھارٹی نے ملک بھر میں اپنے دفاتر کی کارکردگی اور اسٹاف کی نگرانی کرنے کے...
سیالکوٹ وزیر دفاع خواجہ آصف نے ڈرگ ڈیلر انمول پنکی کو پاکستانی ایپسٹین فائلز قرار دیدیا۔...
کوئٹہبلوچستان سے اندرون ملک کیلئے ٹرین سروس دوروز کیلئے معطل کر دی گئی۔ ریلوے حکام کا کہنا ہے کہ سیکیورٹی...