کراچی (نیوز ڈیسک) امریکی وزیر خارجہ کی یورپی امیگریشن و دیگر پالیسیوں پر شدید تنقید، اتحاد پر زور، مارکو روبیو کا کہنا تھا امریکا ہمیشہ خود کو یورپ کا بچہ سمجھے گا، باہمی رابطوں کو ازسرِنو مضبوط بنانا چاہتے ہیں، میونخ کانفرنس میں ٹرانس اٹلانٹک تعلقات بحال کرنے کی خواہش کا اظہار، امیگریشن اور یوکرین جنگ پر اختلافات برقرار، غیر ملکی میڈیا کے مطابق امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو نے جرمنی میں منعقدہ میونخ سیکیورٹی کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ واشنگٹن یورپ کے ساتھ اپنے تعلقات کو ازسرِنو مضبوط بنانا چاہتا ہے اور امریکہ ہمیشہ خود کو “یورپ کا بچہ” سمجھے گا۔ انہوں نے کہا کہ امریکہ اور یورپ ایک دوسرے کے لیے لازم و ملزوم ہیں، تاہم انہوں نے یورپ کی امیگریشن اور موسمیاتی تبدیلی سے متعلق پالیسیوں کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ سرد جنگ کے بعد تاریخ کے خاتمے کا تصور ایک خطرناک خوش فہمی تھی، جس کے نتیجے میں مغربی ممالک نے اپنی خودمختاری بین الاقوامی اداروں کے سپرد کر دی اور بڑے پیمانے پر ہجرت کے دروازے کھول دیے۔ ان کے مطابق موسمیاتی پالیسیوں نے عوام پر معاشی بوجھ ڈالا۔ اگرچہ تقریر کو پذیرائی ملی، مگر اس میں روس کا واضح ذکر نہیں کیا گیا اور نہ ہی کوئی ٹھوس وعدے سامنے آئے۔
اسلام آباد حکومت نے لائٹ ڈیزل آئل کی قیمت میں 8 روپے 8 پیسے فی لیٹر اضافہ کر دیا ، نئی قیمت 273 روپے 92 پیسے فی...
کراچی امریکی مندوب مائیکل والٹزنے دعویٰ کیا ہے کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے حالیہ چین کے دورے کے بعد بیجنگ نے...
لاہور منشیات فروشی کے الزام میں گرفتار ملزمہ انمول عرف پنکی کی لاہور میں رہائش سے متعلق اہم انکشافات سامنے...
ریاض سعودی عرب کے وزیر صنعت و معدنی وسائل بندرابراھیم الخریف نے پاکستانی وزیر صنعت ہارون اخترخان اور وزیر...
کراچی منشیات فروشی میں گرفتار انمول عرف پنکی کے ایک اور اکاؤنٹنٹ کو پولیس نے گرفتار کرلیا ہے، پولیس حکام کے...
کراچی انمول پنکی کیس میں اعلی افسران کی کمیٹی کے پہلے اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ پنکی کارٹیل کی منشیات...
نوشکی نامعلوم مسلح افراد کے فائرنگ کے نتیجے میں براہوئی زبان کے نامور شاعر پروفیسر حیات غمخوار جان بحق ہوگئے...
اسلام آباد پنجاب اور سندھ کی گندم منڈیوں میں تیزی، قیمتوں میں نمایاں اضافہ،پنجاب کی منڈیوں میں گندم 3900 سے...