کراچی (اسٹاف رپورٹر) آئی سی سی ٹی 20 ورلڈ کپ میں گروپ سی سے ویسٹ انڈیز نے نیپال کو 9 وکٹوں سے ہرا کر سپر ایٹ مرحلے میں کھیلنے کا اعزاز حاصل کر لیا۔ اس سے قبل جنوبی افریقا بھی سپر ایٹ مرحلے میں پہنچ چکا ہے ۔ نیپال کو تیسری شکست ہوئی۔ ویسٹ انڈیز کے جیسن ہولڈر 27 رنز کے عوض 4 وکٹ لے کر میچ کے بہترین کھلاڑی قرار پائے۔ اتوار کو میچ وانکھیڈے اسٹیڈیم میں گروپ سی میں ویسٹ انڈیز نے 134 رنز کا ہدف15.2 اوورز میں ایک وکٹ کھوکر حاصل کر کے لگاتار تیسری فتح حاصل کی ۔ کپتان شائے ہوپ نے 44 گیندوں پر ناقابل شکست 61 رنز بنائے جب کہ شمرون ہیٹ مائر بھی 46 رنز ناٹ آؤٹ کی اننگز کھیلنے میں کامیاب رہے۔ بیٹربرینڈن کنگ نے 22 رنز بنائے۔ اس سے قبل نیپال کی ٹیم 8 وکٹ پر 133 رنز بنا سکی تھی۔ دیپندرا سنگھ نے 58 رنز کی اننگز کھیلی جب کہ سومپل کامی 26 رنز کے ساتھ دوسرے نمایاں بیٹر رہے۔ دوسری جانب امریکا نے نمیبیا کو 31 رنز سے شکست دے دی۔ نمیبیا کو تیسری شکست ہوئی اس کا آخری میچ پاکستان کے خلاف بدھ کو ہوگا۔ امریکا نے چاروں میچ مکمل کر لئے اس نے دو میچ جیتے اور دو میں اسے شکست ہوئی۔ اتوار کو چنئی میں 200 رنز کے تعاقب میں ناکام سائیڈ چھ وکٹ پر 168 رنز بناسکی۔ لورین اسٹینکمپ 58 رنز کے ساتھ نمایاں رہے۔ قبل ازیں امریکا نے 4 وکٹ پر 199 رنز بنائے۔ مونانک پٹیل 52 اور سنجے کرشنامورتھی ناقابل شکست 68 رنز بناکر نمایاں رہے۔ شایان جہانگیر نے 22، سائی تیجا موکالما 17، میلیند کمار نے 28 رنز بنائے۔ ویلم مائی برگ اور گیرہارڈ ایراسمس نے 2، 2 وکٹ لیے۔
کراچیپاکستان کے امپائر احسن رضا آئی سی سی ایلیٹ پینل میں اپنی کارکردگی کی بنیاد پر جگہ برقرار رکھنے میں...
کراچی پاکستانی ٹیم کے بیٹسمین بابر اعظم سلہٹ ٹیسٹ کے لئے فٹ ہوگئے ہیں اور ڈھاکا میں بیٹنگ کوچ اسد شفیق کی...
کراچی آئی سی سی ون ڈے ٹیموں کی سالانہ رینکنگ میں بھارتی ٹیم کا رینکنگ میں 118 پوائنٹس کے ساتھ پہلا نمبر برقرار...
بارسلونا اسپینش لیگ میں روایتی حریف ریال میڈرڈ کو بارسلونا نے ایل کلاسیکو میں 0-2 سے شکست دے کر لا لیگا کا 29واں...
کراچی پاکستان ہاکی فیڈریشن نے عبوری صدر محی الدین احمد وانی کے احکامات پر قومی جونیئر اور سینئر ہاکی کیمپوں...
کراچیپریذیڈنٹ ٹرافی گریڈ ٹو گولڈ ٹورنامنٹ کا آغاز منگل سے چار شہروں میں ہورہا ہے۔ٹورنامنٹ میں 12 مئی سے 21 جون...
کراچی پاکستان اور زمبابوے ویمنز کرکٹ ٹیموں کے درمیان تین ٹی ٹوئنٹی میچز کی سیریز کا آغاز منگل سے کراچی میں...
کراچی پاکستانی بیٹسمین سلمان علی آغا کا کہنا ہے کہ اس وقت آپ کچھ نہیں کہہ سکتے کہ کس کو ٹیسٹ میں برتری حاصل...