کراچی (اسٹاف رپورٹر) پاکستان کرکٹ بورڈ کے چیئر مین محسن نقوی کے اعزاز میں سری لنکا کرکٹ کی جانب سے خصوصی تقریب کا اہتمام کیا گیا اور کھیل کے فروغ کیلئے گراں قدر خدمات پر خراج تحسین پیش کیا گیا۔ اس موقع پر سری لنکا کرکٹ کے صدر شامئے سلوا ، سری لنکن وزیر کھیل سنیل سناوی، سیکرٹری دفاع سمپاتھ تویا کونتھسے، چیف ایگزیکٹو آفیسر سری لنکا کرکٹ ایشلے ڈی سلوا، سجیوا گوڈالیاڈا اور متعلقہ حکام بھی اس موقع پر موجود تھے۔ محسن نقوی نے کہا کہ کرکٹ جنٹلمین کھیل کے ساتھ محبت اور قربتیں بڑھانے کا ذریعہ ہے۔ وفاقی وزیر اوورسیز پاکستانیز چوہدری سالک حسین ،چیف آپریٹنگ آفیسر پی سی بی سمیر احمد اور چیف ایگزیکٹو آفیسر پی ایس ایل سلمان نصیر بھی ملاقات میں شریک تھے۔ دونوں کرکٹ بورڈز نے کرکٹ کے فروغ کیلئے باہمی تعاون بڑھانے کے عزم کا اعادہ کیا گیا۔ دریں اثنا بورڈ چیف نے کولمبوکے ہوٹل میں پاکستانی کرکٹرز اور ٹیم مینجمنٹ سے ملاقات کی اور کھلاڑیوں کا حوصلہ بڑھایا اور عزم وجذبے کو سراہا۔کپتان سلمان آغا، ہیڈ کوچ مائیک ہیسن، منیجر نوید اکرم چیمہ سمیت تمام کھلاڑی اور کوچنگ اسٹاف ملاقات میں موجود تھے۔ پریما داسا اسٹیڈیم میں انہوں نے پاک بھارت میچ دیکھا اور تماشائیوں سے بھی ملے۔
کراچیپاکستان کے امپائر احسن رضا آئی سی سی ایلیٹ پینل میں اپنی کارکردگی کی بنیاد پر جگہ برقرار رکھنے میں...
کراچی پاکستانی ٹیم کے بیٹسمین بابر اعظم سلہٹ ٹیسٹ کے لئے فٹ ہوگئے ہیں اور ڈھاکا میں بیٹنگ کوچ اسد شفیق کی...
کراچی آئی سی سی ون ڈے ٹیموں کی سالانہ رینکنگ میں بھارتی ٹیم کا رینکنگ میں 118 پوائنٹس کے ساتھ پہلا نمبر برقرار...
بارسلونا اسپینش لیگ میں روایتی حریف ریال میڈرڈ کو بارسلونا نے ایل کلاسیکو میں 0-2 سے شکست دے کر لا لیگا کا 29واں...
کراچی پاکستان ہاکی فیڈریشن نے عبوری صدر محی الدین احمد وانی کے احکامات پر قومی جونیئر اور سینئر ہاکی کیمپوں...
کراچیپریذیڈنٹ ٹرافی گریڈ ٹو گولڈ ٹورنامنٹ کا آغاز منگل سے چار شہروں میں ہورہا ہے۔ٹورنامنٹ میں 12 مئی سے 21 جون...
کراچی پاکستان اور زمبابوے ویمنز کرکٹ ٹیموں کے درمیان تین ٹی ٹوئنٹی میچز کی سیریز کا آغاز منگل سے کراچی میں...
کراچی پاکستانی بیٹسمین سلمان علی آغا کا کہنا ہے کہ اس وقت آپ کچھ نہیں کہہ سکتے کہ کس کو ٹیسٹ میں برتری حاصل...