کراچی (اسٹاف رپورٹر) کولمبو میں پاک بھارت ٹی ٹوئنٹی میچ دیکھنے کیلئے کراچی اور اندورن سندھ بھر پور جوش وجذبہ نظر آیا۔ لوگوں نے خصوصی انتظامات کئے، پارکوں، میدانوں ، آڈیٹوریم، کھیلوں کے جمنازیم میں بڑی اسکرینز نصب کی گئی۔ کئی مقامات پر چائے اور پانی کا بھی خصوصی انتظام کیا گیا تھا۔لیکن شکست پر شہری مایوس ہوگئے۔ کراچی میں مختلف علاقوں میں لگائی گئی اسکرینوں پر بڑی تعداد میں شہریوں نے میچ دیکھا، جہاں نعرے بازی بھی عروج پر رہی، پاکستانی بیٹرز کے آئوٹ ہونے پر مداحوں نے باہر نکالو کے نعرے بھی لگائے۔ سڑکوں پر ٹریفک کی روانی کم دکھائی دی، شادی ہالوں میں مہمان بھی تاخیر سے پہنچے تاہم وہ بھی ہال کے دفتر میں لگے ٹی وی سیٹ پر میچ سے لطف اندوز ہوتے رہے۔ جو مارکیٹیں کھلی تھیں وہ بھی میچ کے آغاز سے قبل بند ہوگئیں، دوکاندار بھی موبائل پر میچ سے لطف اندوز ہوتے رہے، پولیس اور دیگر سیکیورٹی اداروں کے اہلکار بھی میچ کے نتائج سے آگہی میں مصروف نظر آئے۔ محلوں اور گلیوں میں چھٹی والے دن بچے بھی کھیل کود کی جگہ میچ دیکھنے میں مصروف رہے۔
کراچیپاکستان کے امپائر احسن رضا آئی سی سی ایلیٹ پینل میں اپنی کارکردگی کی بنیاد پر جگہ برقرار رکھنے میں...
کراچی پاکستانی ٹیم کے بیٹسمین بابر اعظم سلہٹ ٹیسٹ کے لئے فٹ ہوگئے ہیں اور ڈھاکا میں بیٹنگ کوچ اسد شفیق کی...
کراچی آئی سی سی ون ڈے ٹیموں کی سالانہ رینکنگ میں بھارتی ٹیم کا رینکنگ میں 118 پوائنٹس کے ساتھ پہلا نمبر برقرار...
بارسلونا اسپینش لیگ میں روایتی حریف ریال میڈرڈ کو بارسلونا نے ایل کلاسیکو میں 0-2 سے شکست دے کر لا لیگا کا 29واں...
کراچی پاکستان ہاکی فیڈریشن نے عبوری صدر محی الدین احمد وانی کے احکامات پر قومی جونیئر اور سینئر ہاکی کیمپوں...
کراچیپریذیڈنٹ ٹرافی گریڈ ٹو گولڈ ٹورنامنٹ کا آغاز منگل سے چار شہروں میں ہورہا ہے۔ٹورنامنٹ میں 12 مئی سے 21 جون...
کراچی پاکستان اور زمبابوے ویمنز کرکٹ ٹیموں کے درمیان تین ٹی ٹوئنٹی میچز کی سیریز کا آغاز منگل سے کراچی میں...
کراچی پاکستانی بیٹسمین سلمان علی آغا کا کہنا ہے کہ اس وقت آپ کچھ نہیں کہہ سکتے کہ کس کو ٹیسٹ میں برتری حاصل...