کراچی (نیوز ڈیسک) عارف حبیب گروپ کنسورشیم نے پاکستان انٹرنیشنل ایئرلائنز (پی آئی اے) میں حکومت کے باقی ماندہ 25 فیصد حصص خریدنے کا اعلان کیا ہے جس کے بعد قومی فضائی کمپنی کا مکمل اختیار اس کے پاس آ جائے گا۔ عارف حبیب لمیٹڈ کے چیف ایگزیکٹو افسر شاہد علی حبیب نےکہا ہے کہ پی آئی اے کے سو فیصد حصص کی خریداری کے بعد یہ مکمل طور پر نجی حیثیت میں کام کر سکے گی، انہوں نے برطانوی نشریاتی ادارے کو بتایا کہ ’کنسورشیم نے اپنا ذہن بنا لیا ہے کہ اس نے 25 فیصد باقی ماندہ حصص بھی خریدنے ہیں۔ ان کے مطابق اپریل میں یہ فیصلہ لینا ہے اور اس کے بعد بارہ مہینے میں اس کی ادائیگی کرنی ہے۔‘انہوں نے کہا کہ پی آئی اے کے سو فیصد حصص کی خریداری کے بعد یہ مکمل طور پر نجی حیثیت میں کام کر سکے گی یعنی ایئر لائن کا مکمل کنٹرول نجی شعبے کے پاس ہو گا اور ائیر لائن سرکاری نامزد ارکان سے آزاد ہو جائے گی۔ واضح رہے کہ گذشتہ سال دسمبر میں عارف حبیب کنسورشیم نے 135ارب روپے کے عوض 75 فیصد حصص حاصل کیے تھے۔ حکومت کی جانب سے پی آئی اے کی نجی کاری کا مقصد خسارے میں جانے والی فضائی کمپنی کو عملی تنظیمِ نو، طیاروں کے بیڑے میں توسیع اور مسافروں کو فراہم کی جانے والی خدمات میں بہتری کے ذریعے منافع بخش بنانا تھا۔ گذشتہ دسمبر میں 75 فیصد حصص کی نجکاری کے بعد حکومت نے کنسورشیم کو باقی حصص کی خریداری کے لیے 90 روز کی مہلت دی ہے، جن کی مالیت تقریباً 45 ارب روپے بتائی گئی ہے اور آخری تاریخ اپریل کے اختتام پر مقرر ہے۔ جنوری میں طے پانے والے معاہدے کے تحت رقوم کی منتقلی کے لیے 12 ماہ کی مدت رکھی گئی ہے، جس سے اسے قابلِ عمل قرار دیا گیا ہے۔کامیاب کنسورشیم میں فاطمہ فرٹیلائزر 34.1 فیصد، فوجی فرٹیلائزر کمپنی 33.9 فیصد، لیک سٹی 16 فیصد، اور دی سٹی سکول کے ساتھ اے کے ڈی گروپ 16 فیصد شامل ہیں۔ شاہد علی نے بتایا پی آئی اے کی بہتری کے منصوبے میں سروسز جن میں سٹاف اور ٹکٹنگ کی بہتری اور سیفٹی اور سکیورٹی کو بہتر بنانا شامل ہے۔
کراچی پاکستان مسلم لیگ سندھ کے سیکریٹری جنرل سردار عبدالرحیم نے کہا ہے کہ اعلیٰ تعلیمی اداروں کو فوری طور پر...
کراچی لاہور میں موسمی خرابی کی وجہ سے راس الخیمہ سے پہنچی پرواز جی 9854لینڈ نہ کرسکی جسے فیصل اباد اتارا گیا...
کراچی امریکا میں نوجوان مردوں میں سنگل رہنے کی شرح ریکارڈ سطح پر پہنچ گئی۔60فیصد نوجوان سنگل، مردوں کی بڑی...
اسلام آباد سابق چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی جنرل زبیر محمود حیات نے کہا کہ مستقبل کے تنازعات میں...
کراچی بلوچ کالونی پل سے شارع فیصل اترنے والوں کیلئے یوٹرن بند۔ ایئرپورٹ جانے والے شہری بلوچ کالونی پل عبور...
کراچی (اسٹاف رپورٹرچیئر مین آفاق احمد نےکہا ہے کہ کراچی کے عوام پر مظالم کے پیچھے متحدہ ہے۔ مہاجر بستیوں میں...
کراچی وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کی چینی کمپنیوں کو سندھ میں سرمایہ کاری کی دعوت، چین کے 32رکنی وفد سے ملاقات...
اسلام آباد وفاقی آئینی عدالت نے9سالہ بچے کی حوالگی کے مقدمہ میں قرار دیا ہےکہ دوسری شادی کی بنیاد پر ماں سے...