کراچی (اسٹاف رپورٹر) ڈائریکٹرجنرل نیب کراچی شکیل احمد درانی نے کہا کہ زمینوں کے مسائل حل کرنے کیلئے نیب اور سندھ گورنمنٹ خصوصی ٹاسک فورس قائم کرنے جارہی ہے، یہ صوبائی ٹاسک فورس جلد متحرک ہوگی۔ نیب صوبائی سطح پر 1500ارب روپے کی سرکاری اراضی واگزار کرچکا ہے،سرکار کی 10 کھرب روپے مالیت کی زمینوں کو واگزار کرانے کا منصوبہ شروع ہوگیا ہے۔ان خیالات کا اظہار انھوں نے آباد ہاؤس میں منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ اس موقع پر ڈی جی نیب راولپنڈی وقار احمد چوہان، چیئرمین آباد محمد حسن بخشی، سینئر وائس چیئرمین سید افضل حمید اور بلڈرز کی بڑی تعداد موجود تھی۔ ڈی جی نیب کراچی شکیل احمد درانی کہا کہ نیب اور سندھ گورنمنٹ کی خصوصی ٹاسک فورس کو جلد فعال کردیا جائے گا۔ نیب اور وزیر اعلی سندھ زمینوں کے مسائل پر آن بورڈ ہیں۔ زمینوں سے متعلق صوابدیدی اختیارات کرپشن کا سبب بنتے ہیں سندھ گورنمنٹ سے واگزار زمینوں پرپبلک پارکس بنانے پر پلان زیر غور ہے۔ اس موقع پر چیئرمین آباد محمد حسن بخشی نے کہا کہ پاکستان کی معیشت کو ترقی دینی ہے تو کراچی شہر کو اپنانا ہوگا اور اس شہر کے ساتھ کھڑا ہونا ہوگا۔ انھوں نے بتایا کہ گزشتہ دو سال میں نیب ایک مختلف اور موثر ادارہ بن گیا ہے، جس نے بزنس کمیونٹی کو ریلیف اور کاروباری مواقع دیئے ہیں، نیب اور آباد کے درمیان تعلق گزشتہ 14 سالوں میں مضبوط ہوا ہے اور یہ رشتہ اب تناور درخت کی طرح ہے۔ حسن بخشی نے کہا کہ پانچ زمینیں واگزار کرائی گئی ہیں، جن میں پارک کی زمینیں بھی شامل ہیں۔ چیئر مین نیب نے آباد کو ان زمینوں پر مل کر کام کرنے کی دعوت دی، اور زمینوں کے ٹائٹل کے مسائل حل کرنے کے لیے نیب کو آگاہ کرے گا۔ نیب کی جانب سے کلیئرنس ملنے کے بعد ٹائٹل کا مسئلہ حل ہو جائے گا اور اس اقدام کے بعد بلڈرز پر نیب کے کیسز نہیں بنیں گے، جس سے کراچی میں سرمایہ کار مطمئن ہوں چیئرمین آباد نے بزنس کمیونٹی اور نیب کے درمیان کمیٹی بنانے کا اعلان کیا، تاکہ معاملات کورٹ سے باہر حل ہو سکیں اور سالوں سے التوا کا شکار کیسز حل کی طرف بڑھیں۔ اس موقع پر ڈی جی نیب راولپنڈی وقار احمد چوہان نے کہا کہ نیب باخبر رہنے کیلیے آباد کی رپورٹس کا گہرائی سے مشاہدہ کرتا ہے۔ ملکی تاریخ میں پہلی بار نیب نے آن لائن پراپرٹی سسٹم تیار کرلیا ہے۔
کراچی پاکستان مسلم لیگ سندھ کے سیکریٹری جنرل سردار عبدالرحیم نے کہا ہے کہ اعلیٰ تعلیمی اداروں کو فوری طور پر...
کراچی لاہور میں موسمی خرابی کی وجہ سے راس الخیمہ سے پہنچی پرواز جی 9854لینڈ نہ کرسکی جسے فیصل اباد اتارا گیا...
کراچی امریکا میں نوجوان مردوں میں سنگل رہنے کی شرح ریکارڈ سطح پر پہنچ گئی۔60فیصد نوجوان سنگل، مردوں کی بڑی...
اسلام آباد سابق چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی جنرل زبیر محمود حیات نے کہا کہ مستقبل کے تنازعات میں...
کراچی بلوچ کالونی پل سے شارع فیصل اترنے والوں کیلئے یوٹرن بند۔ ایئرپورٹ جانے والے شہری بلوچ کالونی پل عبور...
کراچی (اسٹاف رپورٹرچیئر مین آفاق احمد نےکہا ہے کہ کراچی کے عوام پر مظالم کے پیچھے متحدہ ہے۔ مہاجر بستیوں میں...
کراچی وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کی چینی کمپنیوں کو سندھ میں سرمایہ کاری کی دعوت، چین کے 32رکنی وفد سے ملاقات...
اسلام آباد وفاقی آئینی عدالت نے9سالہ بچے کی حوالگی کے مقدمہ میں قرار دیا ہےکہ دوسری شادی کی بنیاد پر ماں سے...