کوئٹہ (آئی این پی ) خاران میں زلزلے کے جھٹکے، خوفزدہ شہری کلمہ طیبہ کا ورد کرتے ہوئے گھروں سے نکل آئے،ریکٹر اسکیل پر زلزلے کی شدت 3.6 ریکارڈ کی گئی ،مرکز خاران شہر سے 43 کلومیٹر دور جنوب مغرب میں تھا۔خوش قسمتی سے کسی جانی یا مالی نقصان کی اطلاع موصول نہیں ہوئی،جنوب مغربی علاقوں میں بھی ہلکے جھٹکے محسوس کیے گئے ۔بلوچستان کے ضلع خاران اور اس کے جنوب مغربی علاقوں میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کئے گئے ،جس کے باعث لوگوں میں خوف و ہراس پھیل گیا۔زلزلہ پیما مرکز کے مطابق ریکٹر اسکیل پر زلزلے کی شدت 3.6 ریکارڈ کی گئی ۔ زلزلہ پیما مرکز کی رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ اس زلزلے کا مرکز خاران شہر سے 43 کلومیٹر دور جنوب مغرب میں تھا، جبکہ اس کی گہرائی زیرِ زمین محدود کلومیٹر ریکارڈ کی گئی۔زلزلے کے جھٹکے محسوس ہوتے ہی لوگ کلمہ طیبہ کا ورد کرتے ہوئے گھروں اور دفاتر سے باہر نکل آئے۔ تاہم فوری طورپر کسی جانی یا مالی نقصان کی اطلاع موصول نہیں ہوئی ۔
کراچی پاکستان مسلم لیگ سندھ کے سیکریٹری جنرل سردار عبدالرحیم نے کہا ہے کہ اعلیٰ تعلیمی اداروں کو فوری طور پر...
کراچی لاہور میں موسمی خرابی کی وجہ سے راس الخیمہ سے پہنچی پرواز جی 9854لینڈ نہ کرسکی جسے فیصل اباد اتارا گیا...
کراچی امریکا میں نوجوان مردوں میں سنگل رہنے کی شرح ریکارڈ سطح پر پہنچ گئی۔60فیصد نوجوان سنگل، مردوں کی بڑی...
اسلام آباد سابق چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی جنرل زبیر محمود حیات نے کہا کہ مستقبل کے تنازعات میں...
کراچی بلوچ کالونی پل سے شارع فیصل اترنے والوں کیلئے یوٹرن بند۔ ایئرپورٹ جانے والے شہری بلوچ کالونی پل عبور...
کراچی (اسٹاف رپورٹرچیئر مین آفاق احمد نےکہا ہے کہ کراچی کے عوام پر مظالم کے پیچھے متحدہ ہے۔ مہاجر بستیوں میں...
کراچی وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کی چینی کمپنیوں کو سندھ میں سرمایہ کاری کی دعوت، چین کے 32رکنی وفد سے ملاقات...
اسلام آباد وفاقی آئینی عدالت نے9سالہ بچے کی حوالگی کے مقدمہ میں قرار دیا ہےکہ دوسری شادی کی بنیاد پر ماں سے...