اسلام آباد(اے پی پی)آڈیٹر جنرل آف پاکستان مقبول احمد گوندل نے کہا کہ محکمہ آڈیٹر جنرل آف پاکستان قانون ساز اداروں کی مؤثرنگرانی کو مزید مستحکم بنانے کے لیے جدید کارکردگی آڈٹنگ کے طریقہ کار کو فروغ دے رہا ہے۔وہ لاہور میں منعقدہ تین ہفتوں پر مشتمل بین الاقوامی تربیتی پروگرام کی اختتامی تقریب سے بطور مہمانِ خصوصی خطاب کر رہے تھے۔انہوں نے آڈیٹرز پر زور دیا کہ وہ تربیت کے دوران سیکھی گئی نئی تکنیکوں کو اپنی پیشہ ورانہ ذمہ داریوں میں استعمال کریں اوریہ تربیت ان کے کیریئر میں ایک نئے باب کا آغاز ثابت ہونی چاہیے۔یہ پروگرام پرفارمنس آڈٹ ونگ کے زیر اہتمام منعقد ہوا، جس میں عمان، گیمبیا، نیپال اور پاکستان کی سپریم آڈٹ انسٹی ٹیوشنز اور سرکاری اداروں سے تعلق رکھنے والے 20 شرکا نے شرکت کی، جبکہ وفاقی اور صوبائی محکموں کے نمائندگان بھی شامل تھے۔تقریب کے اختتام پر کامیاب شرکا میں اسناد تقسیم کی گئیں۔
کراچی پاکستان مسلم لیگ سندھ کے سیکریٹری جنرل سردار عبدالرحیم نے کہا ہے کہ اعلیٰ تعلیمی اداروں کو فوری طور پر...
کراچی لاہور میں موسمی خرابی کی وجہ سے راس الخیمہ سے پہنچی پرواز جی 9854لینڈ نہ کرسکی جسے فیصل اباد اتارا گیا...
کراچی امریکا میں نوجوان مردوں میں سنگل رہنے کی شرح ریکارڈ سطح پر پہنچ گئی۔60فیصد نوجوان سنگل، مردوں کی بڑی...
اسلام آباد سابق چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی جنرل زبیر محمود حیات نے کہا کہ مستقبل کے تنازعات میں...
کراچی بلوچ کالونی پل سے شارع فیصل اترنے والوں کیلئے یوٹرن بند۔ ایئرپورٹ جانے والے شہری بلوچ کالونی پل عبور...
کراچی (اسٹاف رپورٹرچیئر مین آفاق احمد نےکہا ہے کہ کراچی کے عوام پر مظالم کے پیچھے متحدہ ہے۔ مہاجر بستیوں میں...
کراچی وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کی چینی کمپنیوں کو سندھ میں سرمایہ کاری کی دعوت، چین کے 32رکنی وفد سے ملاقات...
اسلام آباد وفاقی آئینی عدالت نے9سالہ بچے کی حوالگی کے مقدمہ میں قرار دیا ہےکہ دوسری شادی کی بنیاد پر ماں سے...