اسلام آباد(تنویر ہاشمی)گزشتہ مالی سال 2024-25میں پاکستان میں کپاس کی پیداوار قدرے بہتری کے بعد50لاکھ گانٹھوں تک پہنچ گئی جو مالی سال 2023-24میں 39لاکھ پر تھی16- 2015میں پاکستان میں کپاس کی پیداوار 70لاکھ گانٹھ ہوئی تھی تاہم اس کے بعد کپاس کی پیداوار میں بتدریج کمی آتی گئی،پاکستان کپاس میں خود کفیل ملک نہیں رہا، سالانہ 2سے3ارب ڈالر کی درآمدات کر رہا ہے، ایمپارک سٹریٹجز کی کپاس کی پیداوار پر تحقیقاتی رپورٹ کے مطابق مالی 2024-25 کے سیزن میں کپاس کے زیر کاشت رقبہ میں اضافہ ہوا تاہم یہ 2015 کی نسبت اب بھی کم ہے جس سے کپاس کی حالیہ سیزن میں جزوی بہتری کے باوجود یہ شعبہ سنگین خطرات کی زد میں ہے۔ رپورٹ میں انکشاف کیا گیا کہ حالیہ سیزن میں جزوی بہتری کے باوجود کپاس کا شعبہ بدستور سنگینی اور موسمیاتی مسائل کا شکار ہے، جس سے طویل المدتی استحکام خطرے میں پڑ گیا ۔پاکستان اب کپاس میں خود کفیل ملک نہیں رہا بلکہ سالانہ 2 سے 3 ارب ڈالر مالیت کی درآمدات کر رہا ہے،جس سے زرمبادلہ کے ذخائر پر دباؤ اور ٹیکسٹائل صنعت کی لاگت میں اضافہ ہو رہا ہے،رپورٹ میں موسمیاتی تبدیلی کو بنیادی خطرہ قرار دیا گیا ہے، بڑھتے درجہ حرارت، غیر متوقع بارشوں، پانی کی کمی اور کیڑوں کی بڑھتی مزاحمت نے فی ایکڑ پیداوار کو متاثر کیا ، اندازہ ہے کہ 2040 تک کپاس اگانے والے علاقوں میں درجہ حرارت میں 1.5 سے 2 ڈگری سینٹی گریڈ تک اضافہ ہو سکتا ہے، جو مزید نقصان کا باعث بن سکتا ہے۔
کراچی پاکستان مسلم لیگ سندھ کے سیکریٹری جنرل سردار عبدالرحیم نے کہا ہے کہ اعلیٰ تعلیمی اداروں کو فوری طور پر...
کراچی لاہور میں موسمی خرابی کی وجہ سے راس الخیمہ سے پہنچی پرواز جی 9854لینڈ نہ کرسکی جسے فیصل اباد اتارا گیا...
کراچی امریکا میں نوجوان مردوں میں سنگل رہنے کی شرح ریکارڈ سطح پر پہنچ گئی۔60فیصد نوجوان سنگل، مردوں کی بڑی...
اسلام آباد سابق چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی جنرل زبیر محمود حیات نے کہا کہ مستقبل کے تنازعات میں...
کراچی بلوچ کالونی پل سے شارع فیصل اترنے والوں کیلئے یوٹرن بند۔ ایئرپورٹ جانے والے شہری بلوچ کالونی پل عبور...
کراچی (اسٹاف رپورٹرچیئر مین آفاق احمد نےکہا ہے کہ کراچی کے عوام پر مظالم کے پیچھے متحدہ ہے۔ مہاجر بستیوں میں...
کراچی وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کی چینی کمپنیوں کو سندھ میں سرمایہ کاری کی دعوت، چین کے 32رکنی وفد سے ملاقات...
اسلام آباد وفاقی آئینی عدالت نے9سالہ بچے کی حوالگی کے مقدمہ میں قرار دیا ہےکہ دوسری شادی کی بنیاد پر ماں سے...