اسلام آباد(صالح ظافر)وفاقی حکومت نے پارلیمنٹ کا مشترکہ اجلاس پیر2مارچ کی صبح 11 بجے طلب کرنے کا فیصلہ کیا ہے‘یہ تیسرے پارلیمانی سال کا آغاز ہوگا۔ صدر مملکت آصف علی زرداری اس مشترکہ اجلاس سے خطاب کریں گے۔ذرائع نے اشارہ دیا ہے کہ پی ٹی آئی اور اپوزیشن جماعتوں نے مطالبات پورے نہ ہونے کی صورت میں پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس میں خلل ڈالنے کی دھمکی دی ہے۔ یہ موجودہ پارلیمنٹ کے سامنے صدر آصف زرداری کا تیسرا سالانہ خطاب ہوگا جبکہ مجموعی طور پر یہ ان کا آٹھواں سالانہ خطاب ہوگا۔ وہ 2009 کی قومی اسمبلی میں پانچ بار اسی طرح کا خطاب کر چکے ہیں۔ صدر اپنے خطاب میں حکومت کی گزشتہ سال کی کارکردگی پر روشنی ڈالیں گے اور اگلے سال کے لیے حکومتی منصوبوں کو اجاگر کریں گے۔ وزیر اعظم آفس نے مختلف وزارتوں سے ان کی گزشتہ سال کی کارکردگی اور آئندہ سال کے منصوبوں کے بارے میں تفصیلات طلب کر لی ہیں۔
کراچی پاکستان مسلم لیگ سندھ کے سیکریٹری جنرل سردار عبدالرحیم نے کہا ہے کہ اعلیٰ تعلیمی اداروں کو فوری طور پر...
کراچی لاہور میں موسمی خرابی کی وجہ سے راس الخیمہ سے پہنچی پرواز جی 9854لینڈ نہ کرسکی جسے فیصل اباد اتارا گیا...
کراچی امریکا میں نوجوان مردوں میں سنگل رہنے کی شرح ریکارڈ سطح پر پہنچ گئی۔60فیصد نوجوان سنگل، مردوں کی بڑی...
اسلام آباد سابق چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی جنرل زبیر محمود حیات نے کہا کہ مستقبل کے تنازعات میں...
کراچی بلوچ کالونی پل سے شارع فیصل اترنے والوں کیلئے یوٹرن بند۔ ایئرپورٹ جانے والے شہری بلوچ کالونی پل عبور...
کراچی (اسٹاف رپورٹرچیئر مین آفاق احمد نےکہا ہے کہ کراچی کے عوام پر مظالم کے پیچھے متحدہ ہے۔ مہاجر بستیوں میں...
کراچی وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کی چینی کمپنیوں کو سندھ میں سرمایہ کاری کی دعوت، چین کے 32رکنی وفد سے ملاقات...
اسلام آباد وفاقی آئینی عدالت نے9سالہ بچے کی حوالگی کے مقدمہ میں قرار دیا ہےکہ دوسری شادی کی بنیاد پر ماں سے...