لاہور( جنگ نیوز)مسلم لیگ ن کے سینئر رہنما اور سابق وفاقی وزیر خواجہ سعد رفیق نے کہا ہے کہ سزا ملنی ہے تو پھر سب کو برابر ملنی چاہیے۔ الحمرا آرٹس کونسل میں 3روزہ فیسٹیول کے آخری روز پینل سے گفتگو کرتے ہوئے سابق وفاقی وزیر خواجہ سعد رفیق کا کہنا تھا کہ ہم جب 4کروڑ تھے تب بھی دائروں میں سفر کر رہے تھے، آج 25کروڑ ہیں تب بھی دائروں میں سفر کر رہے ہیں، یہ دائروں کا سفر ختم ہونا چاہیے۔انہوں نے کہا کہ ہم ہجوم ہیں قوم نہیں ہیں، بدقسمتی سے ہمیں قوم بننے ہی نہیں دیا گیا، بدقسمتی سے ہم قوم بننے لگتے ہیں تو کوئی واقعہ ہو جاتا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ آپ کو لیڈر چاہیے، کوئی جاگیردار، ارب پتی یا سلیبرٹی، سیاسی جدوجہد کرنے والوں کی تو ضمانت ضبط ہو جاتی ہے، ہم جذباتی ہو جاتے ہیں، معذرت کے ساتھ ہم 70 میں بھی جذباتی ہی ہوئے تھے اور آپ نے جاگیردار کو ٹھپا لگا کر لیڈر بنا دیا تھا۔
کراچی پاکستان مسلم لیگ سندھ کے سیکریٹری جنرل سردار عبدالرحیم نے کہا ہے کہ اعلیٰ تعلیمی اداروں کو فوری طور پر...
کراچی لاہور میں موسمی خرابی کی وجہ سے راس الخیمہ سے پہنچی پرواز جی 9854لینڈ نہ کرسکی جسے فیصل اباد اتارا گیا...
کراچی امریکا میں نوجوان مردوں میں سنگل رہنے کی شرح ریکارڈ سطح پر پہنچ گئی۔60فیصد نوجوان سنگل، مردوں کی بڑی...
اسلام آباد سابق چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی جنرل زبیر محمود حیات نے کہا کہ مستقبل کے تنازعات میں...
کراچی بلوچ کالونی پل سے شارع فیصل اترنے والوں کیلئے یوٹرن بند۔ ایئرپورٹ جانے والے شہری بلوچ کالونی پل عبور...
کراچی (اسٹاف رپورٹرچیئر مین آفاق احمد نےکہا ہے کہ کراچی کے عوام پر مظالم کے پیچھے متحدہ ہے۔ مہاجر بستیوں میں...
کراچی وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کی چینی کمپنیوں کو سندھ میں سرمایہ کاری کی دعوت، چین کے 32رکنی وفد سے ملاقات...
اسلام آباد وفاقی آئینی عدالت نے9سالہ بچے کی حوالگی کے مقدمہ میں قرار دیا ہےکہ دوسری شادی کی بنیاد پر ماں سے...