کراچی (اسٹاف رپورٹر )اورنگی ٹاؤن میں مبینہ طور پر مفت کباب اور مچھلی کھانا پولیس اہلکار کو مہنگا پڑگیا، پولیس نے مچھلی فروش کی مدعیت میں مقدمہ درج کرکے اہلکار سمیت تین افراد کو گرفتار کرلیا جبکہ دو ملزمان فرار ہوگئے۔ تفصیلات کے مطابق پاکستان بازار تھانہ کی حدود اورنگی ٹاؤن سیکٹر 14 اکبر شہید چوک پر واقع مچھلی کی دکان پر مبینہ طور پر نشے میں دھت ایک پولیس اہلکار اپنے ساتھیوں کے ہمراہ پہنچا اور کباب و مچھلی فرائی کا آرڈر دیا۔ کھانا کھانے کے بعد جب دکاندار کے بھائی نے رقم کا تقاضا کیا تو ملزم تنزیل نے اپنے ساتھیوں کے ساتھ مل کر اسے اسلحے کے زور پر تشدد کا نشانہ بنایا اور دکان میں توڑ پھوڑ بھی کی۔ اطلاع ملنے پر پولیس موقع پر پہنچی اور پولیس اہلکار تنزیل سمیت کامران اور حماد کو گرفتار کرلیا جبکہ ان کے دو ساتھی فرار ہوگئے۔ ملزمان کے قبضے سے نائن ایم ایم پستول بھی برآمد کرلیا گیا۔
کراچی پاکستان مسلم لیگ سندھ کے سیکریٹری جنرل سردار عبدالرحیم نے کہا ہے کہ اعلیٰ تعلیمی اداروں کو فوری طور پر...
کراچی لاہور میں موسمی خرابی کی وجہ سے راس الخیمہ سے پہنچی پرواز جی 9854لینڈ نہ کرسکی جسے فیصل اباد اتارا گیا...
کراچی امریکا میں نوجوان مردوں میں سنگل رہنے کی شرح ریکارڈ سطح پر پہنچ گئی۔60فیصد نوجوان سنگل، مردوں کی بڑی...
اسلام آباد سابق چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی جنرل زبیر محمود حیات نے کہا کہ مستقبل کے تنازعات میں...
کراچی بلوچ کالونی پل سے شارع فیصل اترنے والوں کیلئے یوٹرن بند۔ ایئرپورٹ جانے والے شہری بلوچ کالونی پل عبور...
کراچی (اسٹاف رپورٹرچیئر مین آفاق احمد نےکہا ہے کہ کراچی کے عوام پر مظالم کے پیچھے متحدہ ہے۔ مہاجر بستیوں میں...
کراچی وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کی چینی کمپنیوں کو سندھ میں سرمایہ کاری کی دعوت، چین کے 32رکنی وفد سے ملاقات...
اسلام آباد وفاقی آئینی عدالت نے9سالہ بچے کی حوالگی کے مقدمہ میں قرار دیا ہےکہ دوسری شادی کی بنیاد پر ماں سے...