کراچی(اسٹاف رپورٹر)انکم ٹیکس اقدامات پر پاکستان میڈیکل ایسوسی ایشن کے شدید تحفظات، شق 175C اور POS نفاذ کو طبی شعبے کے لئے خطرہ قرار، اطلاق کو فوری موخر کرنے کا مطالبہ۔ تفصیلات کے مطابق پاکستان میڈیکل ایسوسی ایشن (پی ایم اے) نے حکومت کی جانب سے انکم ٹیکس آرڈیننس کی شق 175C اور پوائنٹ آف سیل (POS) کے نفاذ پر شدید تحفظات کا اظہار کرتے ہوئے حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ شق 175C اور POS کے اطلاق کو فوری طور پر مؤخر کیا جائے اور تمام متعلقہ اسٹیک ہولڈرز، بالخصوص طبی تنظیموں سے مشاورت کے بعد کوئی متوازن اور قابلِ قبول لائحہ عمل تشکیل دیا جائے۔ ان اقدامات سے ملک بھر میں طبی خدمات، بالخصوص نجی شعبے میں فراہم کی جانے والی سہولتیں، بری طرح متاثر ہوں گی۔ پی ایم اے کے اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ صحت کا شعبہ پہلے ہی شدید دباؤ کا شکار ہے،ایسے میں اضافی ٹیکس اور پیچیدہ مالی تقاضے عوامی صحت کے لئے نقصان دہ ثابت ہوں گے۔ پی ایم اے کے مطابق پنجاب، سندھ اور خیبرپختونخوا سمیت مختلف صوبوں میں طبی خدمات کی اکثریت نجی شعبہ فراہم کر رہا ہے، جہاں پہلے ہی بجلی، ادویات، آلات اور دیگر اخراجات میں بے پناہ اضافہ ہو چکا ہے۔ ایسی صورتحال میں POS نظام کے نفاذ سے کلینکس اور اسپتالوں پر انتظامی اور مالی بوجھ مزید بڑھ جائے گا۔
کراچی پاکستان مسلم لیگ سندھ کے سیکریٹری جنرل سردار عبدالرحیم نے کہا ہے کہ اعلیٰ تعلیمی اداروں کو فوری طور پر...
کراچی لاہور میں موسمی خرابی کی وجہ سے راس الخیمہ سے پہنچی پرواز جی 9854لینڈ نہ کرسکی جسے فیصل اباد اتارا گیا...
کراچی امریکا میں نوجوان مردوں میں سنگل رہنے کی شرح ریکارڈ سطح پر پہنچ گئی۔60فیصد نوجوان سنگل، مردوں کی بڑی...
اسلام آباد سابق چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی جنرل زبیر محمود حیات نے کہا کہ مستقبل کے تنازعات میں...
کراچی بلوچ کالونی پل سے شارع فیصل اترنے والوں کیلئے یوٹرن بند۔ ایئرپورٹ جانے والے شہری بلوچ کالونی پل عبور...
کراچی (اسٹاف رپورٹرچیئر مین آفاق احمد نےکہا ہے کہ کراچی کے عوام پر مظالم کے پیچھے متحدہ ہے۔ مہاجر بستیوں میں...
کراچی وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کی چینی کمپنیوں کو سندھ میں سرمایہ کاری کی دعوت، چین کے 32رکنی وفد سے ملاقات...
اسلام آباد وفاقی آئینی عدالت نے9سالہ بچے کی حوالگی کے مقدمہ میں قرار دیا ہےکہ دوسری شادی کی بنیاد پر ماں سے...