اسلام آباد ( آن لائن ) سپریم کورٹ میں رواں ہفتہ پاکستان تحریک انصاف کے سابق چیئرمین ، عمران خا ن،بشری بی بی اور شاہ محمود قریشی سے متعلق متعدداہم مقدمات کی سماعت ہو گی، جسٹس محمد ہاشم خان کاکڑ کی سربراہی میں جسٹس صلاح الدین پنہور اورجسٹس اشتیاق ابراہیم پر مشتمل تین رکنی بنچ 18فروری کو ان مقدمات کی سماعت کرے گا،عدالت کی کاز لسٹ کے مطابق، جن مقدمات کی سماعت ہوگی ان میں توشہ خانہ کیس میں اسلام آباد ہائی کورٹ کے اس فیصلے کے خلاف اپیل، جس میں ان کی سزاتو معطل کی گئی تھی لیکن فیصلے کو مکمل طور پر کالعدم قرار نہیں دیا گیا ،سائفر کیس میں بانی پی ٹی آئی اور شاہ محمود قریشی کی بریت کے خلاف دائر اپیل،پنجاب حکومت کی جانب سے بانی پی ٹی آئی اور بشری بی بی کی ضمانتوں کی منسوخی کے لیے دائر درخواستیں،لاہور میں درج 9 مئی کے مقدمات میں بانی پی ٹی آئی کی ضمانت کے خلاف حکومتی اپیل،وزیر اعظم شہباز شریف کے خلاف بانی پی ٹی آئی کی جانب سے دائر کردہ ہرجانہ کے کیس کی اپیل شامل ہے۔
کراچی پاکستان مسلم لیگ سندھ کے سیکریٹری جنرل سردار عبدالرحیم نے کہا ہے کہ اعلیٰ تعلیمی اداروں کو فوری طور پر...
کراچی لاہور میں موسمی خرابی کی وجہ سے راس الخیمہ سے پہنچی پرواز جی 9854لینڈ نہ کرسکی جسے فیصل اباد اتارا گیا...
کراچی امریکا میں نوجوان مردوں میں سنگل رہنے کی شرح ریکارڈ سطح پر پہنچ گئی۔60فیصد نوجوان سنگل، مردوں کی بڑی...
اسلام آباد سابق چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی جنرل زبیر محمود حیات نے کہا کہ مستقبل کے تنازعات میں...
کراچی بلوچ کالونی پل سے شارع فیصل اترنے والوں کیلئے یوٹرن بند۔ ایئرپورٹ جانے والے شہری بلوچ کالونی پل عبور...
کراچی (اسٹاف رپورٹرچیئر مین آفاق احمد نےکہا ہے کہ کراچی کے عوام پر مظالم کے پیچھے متحدہ ہے۔ مہاجر بستیوں میں...
کراچی وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کی چینی کمپنیوں کو سندھ میں سرمایہ کاری کی دعوت، چین کے 32رکنی وفد سے ملاقات...
اسلام آباد وفاقی آئینی عدالت نے9سالہ بچے کی حوالگی کے مقدمہ میں قرار دیا ہےکہ دوسری شادی کی بنیاد پر ماں سے...