کراچی (جنگ نیوز) پورے برصغیر میں کروڑوں دِلوں پر اپنی اداکاری کی وجہ سے راج کرنے والے دانش تیمور پیر 16فروری کو اپنی سالگرہ منا رہے ہیں۔ اس خوشی کو دوبالا کرنے کیلئے ”جیو“ اُن کے پرستاروں کیلئے ایک زبردست تحفہ لارہا ہے۔ محبت کی لازوال داستان ”ہمراہی“ جس کے ہیرو تو برتھ ڈے بوائے دانش تیمور ہیں اور اُن کے ساتھ ہیں حبہ بخاری۔ یہ جوڑی اسکرین پر خوب سج رہی ہے۔ ڈرامے کو جیو اور معروف ہدایتکار بابر جاوید نے مشترکہ طور پر تخلیق کیا جبکہ اس کی متاثر کن اور جذبات سے بھرپور تحریر زنجبیل عاصم کے قلم کا شاہکار ہے جو بہت جلد ”جیوٹی وی“ کے اسکرین کی زینت بنے گا۔ سال کی سب سے بڑی لو اسٹوری میں اظفر رحمان، حاجرہ یامین اور شیز سجاد گل جیسے باصلاحیت اداکار بھی شامل ہیں، جن کی موجودگی کہانی کو مزید مضبوط بنائے گی۔
کراچی پاکستان مسلم لیگ سندھ کے سیکریٹری جنرل سردار عبدالرحیم نے کہا ہے کہ اعلیٰ تعلیمی اداروں کو فوری طور پر...
کراچی لاہور میں موسمی خرابی کی وجہ سے راس الخیمہ سے پہنچی پرواز جی 9854لینڈ نہ کرسکی جسے فیصل اباد اتارا گیا...
کراچی امریکا میں نوجوان مردوں میں سنگل رہنے کی شرح ریکارڈ سطح پر پہنچ گئی۔60فیصد نوجوان سنگل، مردوں کی بڑی...
اسلام آباد سابق چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی جنرل زبیر محمود حیات نے کہا کہ مستقبل کے تنازعات میں...
کراچی بلوچ کالونی پل سے شارع فیصل اترنے والوں کیلئے یوٹرن بند۔ ایئرپورٹ جانے والے شہری بلوچ کالونی پل عبور...
کراچی (اسٹاف رپورٹرچیئر مین آفاق احمد نےکہا ہے کہ کراچی کے عوام پر مظالم کے پیچھے متحدہ ہے۔ مہاجر بستیوں میں...
کراچی وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کی چینی کمپنیوں کو سندھ میں سرمایہ کاری کی دعوت، چین کے 32رکنی وفد سے ملاقات...
اسلام آباد وفاقی آئینی عدالت نے9سالہ بچے کی حوالگی کے مقدمہ میں قرار دیا ہےکہ دوسری شادی کی بنیاد پر ماں سے...