کراچی (جنگ نیوز) پورے برصغیر میں کروڑوں دِلوں پر اپنی اداکاری کی وجہ سے راج کرنے والے دانش تیمور پیر 16 فروری کو اپنی سالگرہ منا رہے ہیں۔ اس خوشی کو دوبالا کرنے کیلئے ”جیو“ اُن کے پرستاروں کیلئے ایک زبردست تحفہ لارہا ہے۔ محبت کی لازوال داستان ”ہمراہی“ جس کے ہیرو تو برتھ ڈے بوائے دانش تیمور ہیں اور اُن کے ساتھ ہیں حبہ بخاری۔ یہ جوڑی اسکرین پر خوب سج رہی ہے۔ ڈرامے کو جیو اور معروف ہدایتکار بابر جاوید نے مشترکہ طور پر تخلیق کیا جبکہ اس کی متاثر کن اور جذبات سے بھرپور تحریر زنجبیل عاصم کے قلم کا شاہکار ہے جو بہت جلد ”جیوٹی وی“ کے اسکرین کی زینت بنے گا۔ سال کی سب سے بڑی لو اسٹوری میں اظفر رحمان، حاجرہ یامین اور شیز سجاد گل جیسے باصلاحیت اداکار بھی شامل ہیں، جن کی موجودگی کہانی کو مزید مضبوط بنائے گی۔
بیجنگبیجنگ کی وزارتِ تجارت اور واشنگٹن کے وزیرِ خزانہ نے اتوار کو بتایا کہ چین اور امریکہ کے اعلیٰ حکام آنے...
مقبوضہ بیت المقدس اسرائیل کی اٹارنی جنرل نے اسرائیل کی خفیہ جاسوس ایجنسی موساد کے اگلے سربراہ کی تقرری...
کراچی تیل کا عالمی بحران، بھارتی وزیر اعظم کی عوام سے ایندھن بچانے کی اپیل ،زرمبادلہ کے ذخائر بچانےکیلئے...
ملتان پولیس نے زیادتی کے مختلف واقعات کی اطلاع پر دو افراد کو گرفتار کرکے کارروائی شروع کردی ۔ گلگشت پولیس کو...
جہانیاں ڈی پی او خانیوال چوہدری محمد عابد نے فرائض میں غفلت لاپرواہی اور ایف آئی آر کے لیٹ اندراج پر ایس...
ملتان آل پاکستان کلرکس ایسوسی ایشن کی جانب سے مرکزی و صوبائی قیادت کی کال پر ملتان ڈویژن کے مختلف سرکاری...
ملتان ممتازآباد میں خاتون اور بچوں کی پراسرار موت کا معمہ حل نا ہوسکا۔ پولیس نے گرفتار ملزمان کو عدالت میں...
شجاع آباد پولیس تھانہ سٹی شجاع آباد نے چوریوں اور ڈکیتیوں میں ملوث چار افراد کے گینگ کو پکڑ لیا۔ملزمان کے...