اسلام آباد(صالح ظافر)وفاقی حکومت نے پارلیمنٹ کا مشترکہ اجلاس پیر2مارچ کی صبح 11 بجے طلب کرنے کا فیصلہ کیا ہے‘یہ تیسرے پارلیمانی سال کا آغاز ہوگا۔ صدر مملکت آصف علی زرداری اس مشترکہ اجلاس سے خطاب کریں گے۔ذرائع نے اشارہ دیا ہے کہ پی ٹی آئی اور اپوزیشن جماعتوں نے مطالبات پورے نہ ہونے کی صورت میں پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس میں خلل ڈالنے کی دھمکی دی ہے۔ یہ موجودہ پارلیمنٹ کے سامنے صدر آصف زرداری کا تیسرا سالانہ خطاب ہوگا جبکہ مجموعی طور پر یہ ان کا آٹھواں سالانہ خطاب ہوگا۔ وہ 2009 کی قومی اسمبلی میں پانچ بار اسی طرح کا خطاب کر چکے ہیں۔صدر اپنے خطاب میں حکومت کی گزشتہ سال کی کارکردگی پر روشنی ڈالیں گے اور اگلے سال کے لیے حکومتی منصوبوں کو اجاگر کریں گے۔ وزیر اعظم آفس نے مختلف وزارتوں سے ان کی گزشتہ سال کی کارکردگی اور آئندہ سال کے منصوبوں کے بارے میں تفصیلات طلب کر لی ہیں۔پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس کے فوری بعد قومی اسمبلی اور سینیٹ کے الگ الگ سیشن بھی طلب کیے جا رہے ہیں۔ یہ سیشن مارچ کے دوسرے ہفتے تک جاری رہیں گے جہاں صدر کے خطاب پر بحث کی جائے گی۔
بیجنگبیجنگ کی وزارتِ تجارت اور واشنگٹن کے وزیرِ خزانہ نے اتوار کو بتایا کہ چین اور امریکہ کے اعلیٰ حکام آنے...
مقبوضہ بیت المقدس اسرائیل کی اٹارنی جنرل نے اسرائیل کی خفیہ جاسوس ایجنسی موساد کے اگلے سربراہ کی تقرری...
کراچی تیل کا عالمی بحران، بھارتی وزیر اعظم کی عوام سے ایندھن بچانے کی اپیل ،زرمبادلہ کے ذخائر بچانےکیلئے...
ملتان پولیس نے زیادتی کے مختلف واقعات کی اطلاع پر دو افراد کو گرفتار کرکے کارروائی شروع کردی ۔ گلگشت پولیس کو...
جہانیاں ڈی پی او خانیوال چوہدری محمد عابد نے فرائض میں غفلت لاپرواہی اور ایف آئی آر کے لیٹ اندراج پر ایس...
ملتان آل پاکستان کلرکس ایسوسی ایشن کی جانب سے مرکزی و صوبائی قیادت کی کال پر ملتان ڈویژن کے مختلف سرکاری...
ملتان ممتازآباد میں خاتون اور بچوں کی پراسرار موت کا معمہ حل نا ہوسکا۔ پولیس نے گرفتار ملزمان کو عدالت میں...
شجاع آباد پولیس تھانہ سٹی شجاع آباد نے چوریوں اور ڈکیتیوں میں ملوث چار افراد کے گینگ کو پکڑ لیا۔ملزمان کے...