صدر مملکت آصف علی زرداری 16 فروری کو دو روزہ نجی دورے پر وہاڑی پہنچیں گے

16 فروری ، 2026

وہاڑی(نمائندہ جنگ )صدر پاکستان آصف علی زرداری 16 فروری کو دو روزہ نجی دورے پر وہاڑی پہنچیں گے جہاں وہ 16 اور 17 فروری کو نواب شفقت پیلس میں قیام کریں گے۔ ذرائع کے مطابق صدر پاکستان صنعتکار نواب شہزاد علی خان اور سابق مشیر وزیراعظم و سابق ایم پی اے نواب شہریار علی خان کے مہمان ہوں گے اور 16 فروری کو شام 5 بجے عوامی اجتماع سے خطاب کریں گے۔ دورہ کے دوران پاکستان پیپلزپارٹی کے مختلف وفود اور دیگر سیاسی زعماء کی ملاقاتیں بھی شیڈول ہیں۔