رحیم یار خان، ترنڈہ، جہانیاں، جن پور، گڑھ مہاراجہ (ڈسٹرکٹ و سٹی رپورٹرز، نامہ نگار) سڑک کے کنارے پر کھیلنے والی 6 سالہ بچی موٹرسائیکل کی ٹکر سے ہلاک، قومی شاہراہ پر منی ٹرک اور پھٹا رکشا تصادم میں خاتون جاں بحق، شوہر زخمی، موٹر سائیکلز اور رکشے میں تصادم، ایک شخص ہلاک، جہانیاں میں رکشہ اور موٹرسائیکل تصادم میں ایک شخص جاں بحق، ایک زخمی ہو گیا، گڑھ مہاراجہ میں سات سالہ بچہ ٹریکٹر ٹرالی کے نیچے آ کر ہلاک، تفصیل کے مطابق رحیم یار خان بہودی پور کی رہائشی 6 سالہ عائشہ گھرکے نزدیک سڑک کے کنارے پر کھیل رہی تھی، موٹرسائیکل کی ٹکر لگنے سے ہلاک ہو گئی۔ ترنڈہ میں قومی شاہراہ پر منی ٹرک نے پھٹا رکشہ کو روند ڈالا جس کے نتیجے میں دنیا پور کی رہائشی 38 سالہ ممتاز بی بی دم توڑ گئی، 45 سالہ شوہر کورایا خان زخمی ہو گیا۔ ٹلو روڈ چک 195 پی کے قریب 2 موٹر سائیکلیں رکشے سے ٹکرا گئیں جس کے نتیجے میں چک 198 پی کا رہائشی 28 سالہ گل شیر دم توڑ گیا۔ سندھ کے ضلع خیرپور کے علاقے ٹنڈو مستی کے قریب قومی شاہراہ پر ہونے والے ٹریفک حادثے میں ترنڈہ محمد پناہ کا رہائشی مسافر کوچ کا ڈرائیور گلشاد عباسی جاں بحق ہو گیا۔ جہانیاں حسینہ چوک دنیا پور روڈ پر رکشہ اور موٹرسائیکل میں تصادم میں قصبہ لاڑ کا محمد علی جاں بحق اور محمد سمیع زخمی ہو گیا۔ گڑھ مہاراجہ چک مرزا والا جائیوین روڈ پر مونس رضا پہلی جماعت کا طالب علم اپنے گھر کے قریب کھیل رہا تھا، ٹریکٹر سے گنا کھنچتے ہوئے ٹرالی کے نیچے آ کر ہلاک ہو گیا۔
بیجنگبیجنگ کی وزارتِ تجارت اور واشنگٹن کے وزیرِ خزانہ نے اتوار کو بتایا کہ چین اور امریکہ کے اعلیٰ حکام آنے...
مقبوضہ بیت المقدس اسرائیل کی اٹارنی جنرل نے اسرائیل کی خفیہ جاسوس ایجنسی موساد کے اگلے سربراہ کی تقرری...
کراچی تیل کا عالمی بحران، بھارتی وزیر اعظم کی عوام سے ایندھن بچانے کی اپیل ،زرمبادلہ کے ذخائر بچانےکیلئے...
ملتان پولیس نے زیادتی کے مختلف واقعات کی اطلاع پر دو افراد کو گرفتار کرکے کارروائی شروع کردی ۔ گلگشت پولیس کو...
جہانیاں ڈی پی او خانیوال چوہدری محمد عابد نے فرائض میں غفلت لاپرواہی اور ایف آئی آر کے لیٹ اندراج پر ایس...
ملتان آل پاکستان کلرکس ایسوسی ایشن کی جانب سے مرکزی و صوبائی قیادت کی کال پر ملتان ڈویژن کے مختلف سرکاری...
ملتان ممتازآباد میں خاتون اور بچوں کی پراسرار موت کا معمہ حل نا ہوسکا۔ پولیس نے گرفتار ملزمان کو عدالت میں...
شجاع آباد پولیس تھانہ سٹی شجاع آباد نے چوریوں اور ڈکیتیوں میں ملوث چار افراد کے گینگ کو پکڑ لیا۔ملزمان کے...