اسلام آ باد ( نیوز رپورٹر) وفاقی وزیر مذہبی امور اور چیئرمین صوبہ ہزارہ تحریک سرداریوسف نے کہا ہے کہ صدر،وزیر اعظم سمیت قومی قیادت صوبہ ہزارہ کی حمایت کر چکی ہے،چھوٹے صوبوں کے قیام سے عوام کے مسائل ان کی دہلیز پر حل اور وسائل بھی کم خرچ ہونگے،وقت کی ضرورت ہے کہ ہزارہ کو فی الفور صوبہ بنایا جائے، آئین عوام کی سہولت کیلئے ہوتا ہے، وقت اور حالات کےمطابق اس میں ترامیم کی جا سکتی ہیں،میں وزیراعظم شہباز شریف سے اس حوالے سے بات کر چکا ہوں، انہوں نے وعدہ کیا ہے کہ اس حوالے سے وہ جلد اجلاس منعقد کرینگے۔ ان خیالات کا اظہار انھوں نے داود چورنگی کراچی میں صوبہ ہزارہ تحریک کراچی کے زیر اہتمام صوبہ ہزارہ کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ کنونشن سے مرکزی کوآرڈینیٹر پروفیسر سجاد قمر، ممبر قومی اسمبلی ڈاکٹر شائستہ جدون، سابق امیدوار صوبائی اسمبلی سید جنید قاسم،سابق ایم پی اے مظہر علی قاسم، نعیم اشرف درانی، سجاد سواتی، پیپلز پارٹی ہزارہ کے صدر ملک فاروق اعوان، مفتی فیروز الدین ہزاروی، سردار محمد نذیر، اعجاز خورشید ہزاروی، مفتی جمیل الرحمن فاروقی، مولانا عطاء الرحمن کوہستانی، خورشید علی ہزاروی، وسیم گھکر، ارشد گجر، ماسٹر منیر،چوہدری نذیر سمیت رہنماؤں نے خطاب کیا۔ سرداریوسف نے کہا کہ ہم سولہ سال سے ہزارہ صوبہ کیلئے جدوجہد کر رہے ہیں، ہزارہ صوبہ کا مطالبہ نسلی یا لسانی نہیں بلکہ انتظامی طور پر ہے، ہزارہ واحد خطہ ہے جہاں کی تمام قومی سیاسی جماعتیں ہزارہ صوبہ پر متفق ہیں، صدر،وزیر اعظم سمیت پاکستان کی قومی قیادت صوبہ ہزارہ کی حمایت کر چکی،ہم دوبار قومی قیادت سے ملاقاتیں کریں گے ، قومی اسمبلی اور سینٹ میں ہمارے بل موجود ہیں، اگر دوبارہ ضرورت ہوتی ہے تو ہم پھر پیش کرینگے۔
بیجنگبیجنگ کی وزارتِ تجارت اور واشنگٹن کے وزیرِ خزانہ نے اتوار کو بتایا کہ چین اور امریکہ کے اعلیٰ حکام آنے...
مقبوضہ بیت المقدس اسرائیل کی اٹارنی جنرل نے اسرائیل کی خفیہ جاسوس ایجنسی موساد کے اگلے سربراہ کی تقرری...
کراچی تیل کا عالمی بحران، بھارتی وزیر اعظم کی عوام سے ایندھن بچانے کی اپیل ،زرمبادلہ کے ذخائر بچانےکیلئے...
ملتان پولیس نے زیادتی کے مختلف واقعات کی اطلاع پر دو افراد کو گرفتار کرکے کارروائی شروع کردی ۔ گلگشت پولیس کو...
جہانیاں ڈی پی او خانیوال چوہدری محمد عابد نے فرائض میں غفلت لاپرواہی اور ایف آئی آر کے لیٹ اندراج پر ایس...
ملتان آل پاکستان کلرکس ایسوسی ایشن کی جانب سے مرکزی و صوبائی قیادت کی کال پر ملتان ڈویژن کے مختلف سرکاری...
ملتان ممتازآباد میں خاتون اور بچوں کی پراسرار موت کا معمہ حل نا ہوسکا۔ پولیس نے گرفتار ملزمان کو عدالت میں...
شجاع آباد پولیس تھانہ سٹی شجاع آباد نے چوریوں اور ڈکیتیوں میں ملوث چار افراد کے گینگ کو پکڑ لیا۔ملزمان کے...