بہاولپور،ٹیل والا،قلعہ ڈیراور(ڈسٹرکٹ رپورٹر)21 ویں ٹی ڈی سی پی انٹرنیشنل چولستان ڈیزرٹ ریلی کے موقع پر دلوش اسٹیڈیم ڈیراور میں ایک شاندار کلچرل نائٹ کا انعقاد کیا گیا جس میں ثقافتی رنگوں اور چولستانی روایات کی خوبصورت جھلک پیش کی گئی۔ رنگا رنگ پروگرام میں شائقین کی بڑی تعداد نے شرکت کی اور فنکاروں کی پرفارمنس سے بھرپور لطف اٹھایا۔ تقریب کے مہمانِ خصوصی سیکرٹری ٹورازم پنجاب سقراط امان رانا تھے جبکہ منیجنگ ڈائریکٹر ٹورازم ڈویلپمنٹ کارپوریشن پنجاب عاصم رضا بھی اس موقع پر موجود تھے۔ کمشنر بہاولپور ڈویژن مسرت جبیں اور ڈپٹی کمشنر بہاولپور سید حسن رضا نے بھی کلچرل نائٹ میں شرکت کی اور انتظامات کا جائزہ لیا اس موقع پر دیگر اعلیٰ حکام بھی موجود تھے۔کلچرل نائٹ میں چولستان کے مقامی فنکاروں اور گلوکاروں نے اپنی شاندار پرفارمنس سے سماں باندھ دیا۔ چولستانی ثقافت، لوک موسیقی اور روایتی رقص نے حاضرین کو مسحور کر دیا۔ معروف گلوکار ساحر علی بگا اور گلوکارہ گلابو کی زبردست پرفارمنس پر شرکاء جھوم اٹھے اور محفل دیر تک تالیوں سے گونجتی رہی۔تقریب کے دوران سیکیورٹی کے سخت انتظامات کیے گئے تھے ۔پروگرام کے اختتام پر شاندار آتش بازی کا مظاہرہ کیا گیا ۔دریں اثنااکیسویں چولستان جیپ ریلی کا معرکہ خالد حمید نے اپنے سر کر لیا۔ خالد حمید نے 3 گھنٹے 53 منٹ میں فاصلہ طے کر کے پہلی پوزیشن حاصل کرلی۔ دوسری پوزیشن حسین آصف نے 3 گھنٹے 54 منٹ میں فاصلہ طے کر کے حاصل کی۔ ۔ تیسری پوزیشن صاحبزادہ سلطان نے حاصل کی جنہوں نے مقررہ فاصلہ 4 گھنٹے 14 منٹ میں طے کر کے تیسری پوزیشن حاصل کر لی۔
بیجنگبیجنگ کی وزارتِ تجارت اور واشنگٹن کے وزیرِ خزانہ نے اتوار کو بتایا کہ چین اور امریکہ کے اعلیٰ حکام آنے...
مقبوضہ بیت المقدس اسرائیل کی اٹارنی جنرل نے اسرائیل کی خفیہ جاسوس ایجنسی موساد کے اگلے سربراہ کی تقرری...
کراچی تیل کا عالمی بحران، بھارتی وزیر اعظم کی عوام سے ایندھن بچانے کی اپیل ،زرمبادلہ کے ذخائر بچانےکیلئے...
ملتان پولیس نے زیادتی کے مختلف واقعات کی اطلاع پر دو افراد کو گرفتار کرکے کارروائی شروع کردی ۔ گلگشت پولیس کو...
جہانیاں ڈی پی او خانیوال چوہدری محمد عابد نے فرائض میں غفلت لاپرواہی اور ایف آئی آر کے لیٹ اندراج پر ایس...
ملتان آل پاکستان کلرکس ایسوسی ایشن کی جانب سے مرکزی و صوبائی قیادت کی کال پر ملتان ڈویژن کے مختلف سرکاری...
ملتان ممتازآباد میں خاتون اور بچوں کی پراسرار موت کا معمہ حل نا ہوسکا۔ پولیس نے گرفتار ملزمان کو عدالت میں...
شجاع آباد پولیس تھانہ سٹی شجاع آباد نے چوریوں اور ڈکیتیوں میں ملوث چار افراد کے گینگ کو پکڑ لیا۔ملزمان کے...