کراچی (نمائندہ جنگ/نیوز ایجنسی)وزیر اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے کہا ہےکہ پا کستان صوبہ سندھ نے بنایا ، اگر سندھ توڑنا چاہتے ہیں تو آپ پاکستان سے مخلص نہیں، بوری بند لاشیں دینے والوں کو کراچی سے کھلواڑ کا اختیار نہیں ملے گا۔ کل بھی کراچی صوبہ کی بات کی گئی،صوبہ بنانے کی بات کرنے والوں سے کہتا ہوں چپ کرکے بیٹھ جاؤ سندھ متحد رہے گا، گلی میں گٹر کے ڈھکن لگانا وزیراعظم کا کام نہیں، وفاق ہمیں پیسے دے ہم بلدیاتی اداروں کے ذریعے کام کرائیں گے۔ تفصیلات کے مطابق اتوار کو کراچی کے علاقے ملیر میں لانڈھی بھینس کالونی،ایکسپورٹ پروسسنگ زون اور دیگر علاقوں کو ملانے کے لئے ریلوے لائن پر خالدبن ولید فلائی اوورکا افتتاح کرتے ہوئےوزیر اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے کہا کہ کل بھی کچھ لوگوں نے صوبہ بنانے کی بات کی ہے۔
بیجنگبیجنگ کی وزارتِ تجارت اور واشنگٹن کے وزیرِ خزانہ نے اتوار کو بتایا کہ چین اور امریکہ کے اعلیٰ حکام آنے...
مقبوضہ بیت المقدس اسرائیل کی اٹارنی جنرل نے اسرائیل کی خفیہ جاسوس ایجنسی موساد کے اگلے سربراہ کی تقرری...
کراچی تیل کا عالمی بحران، بھارتی وزیر اعظم کی عوام سے ایندھن بچانے کی اپیل ،زرمبادلہ کے ذخائر بچانےکیلئے...
ملتان پولیس نے زیادتی کے مختلف واقعات کی اطلاع پر دو افراد کو گرفتار کرکے کارروائی شروع کردی ۔ گلگشت پولیس کو...
جہانیاں ڈی پی او خانیوال چوہدری محمد عابد نے فرائض میں غفلت لاپرواہی اور ایف آئی آر کے لیٹ اندراج پر ایس...
ملتان آل پاکستان کلرکس ایسوسی ایشن کی جانب سے مرکزی و صوبائی قیادت کی کال پر ملتان ڈویژن کے مختلف سرکاری...
ملتان ممتازآباد میں خاتون اور بچوں کی پراسرار موت کا معمہ حل نا ہوسکا۔ پولیس نے گرفتار ملزمان کو عدالت میں...
شجاع آباد پولیس تھانہ سٹی شجاع آباد نے چوریوں اور ڈکیتیوں میں ملوث چار افراد کے گینگ کو پکڑ لیا۔ملزمان کے...