لاہور ( جنرل رپورٹر ) پاکستان کڈنی اینڈ لیور انسٹی ٹیوٹ ( پی کے ایل آئی) کے زیر اہتمام گزشتہ روز دو روزہ سمپوزیم کے اختتام پر گالا ڈنر کا اہتمام کیا گیا جس میں وفاقی وزیربرائے پلاننگ اینڈ ڈویلپمنٹ احسن اقبال اور صوبائی وزیر صحت خواجہ سلمان رفیق نے خصوصی طور پر شرکت کی جبکہ سمپوزیم کے دیگر شرکاء نے بھی تقریب میں شرکت کر کے اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے وفاقی وزیر احسن اقبال نے کہا کہ پی کے ایل آئی نے ٹرانسپلانٹ کے میدان میں شاندار رجحانات کو متعارف کرایاہے میاں شہباز شریف پی کے ایل آئی کا قیام عمل میں لائے تھے جس سے عوام کو جدید طریقوں کے مطابق گردوں اور جگر کا علاج اور ٹرانسپلانٹ کی سہولت میسر آئی جبکہ پروفیسر سعید اختر اور ان کی ٹیم نے پی کے ایل آئی کو کامیابی سے ہمکنار کروایا انہوں نے کہا کہ ٹرانسپلانٹ کا مرحلہ ایک پیچیدہ مرحلہ ہوتا ہے مگر پی کے ایل آئی اسے احسن انداز میں نبھا رہا ہے انہوں نے کہا کہ پی کے ایل آئی سمپوزیم سے بین الاقوامی سطح کی ہیلتھ کیئر ریسرچ کا ایکسچینج ہوا ہے وفاقی حکومت نے ہیپاٹائٹس سی کے خاتمے کا تہیہ کر رکھا ہے ۔
بیجنگبیجنگ کی وزارتِ تجارت اور واشنگٹن کے وزیرِ خزانہ نے اتوار کو بتایا کہ چین اور امریکہ کے اعلیٰ حکام آنے...
مقبوضہ بیت المقدس اسرائیل کی اٹارنی جنرل نے اسرائیل کی خفیہ جاسوس ایجنسی موساد کے اگلے سربراہ کی تقرری...
کراچی تیل کا عالمی بحران، بھارتی وزیر اعظم کی عوام سے ایندھن بچانے کی اپیل ،زرمبادلہ کے ذخائر بچانےکیلئے...
ملتان پولیس نے زیادتی کے مختلف واقعات کی اطلاع پر دو افراد کو گرفتار کرکے کارروائی شروع کردی ۔ گلگشت پولیس کو...
جہانیاں ڈی پی او خانیوال چوہدری محمد عابد نے فرائض میں غفلت لاپرواہی اور ایف آئی آر کے لیٹ اندراج پر ایس...
ملتان آل پاکستان کلرکس ایسوسی ایشن کی جانب سے مرکزی و صوبائی قیادت کی کال پر ملتان ڈویژن کے مختلف سرکاری...
ملتان ممتازآباد میں خاتون اور بچوں کی پراسرار موت کا معمہ حل نا ہوسکا۔ پولیس نے گرفتار ملزمان کو عدالت میں...
شجاع آباد پولیس تھانہ سٹی شجاع آباد نے چوریوں اور ڈکیتیوں میں ملوث چار افراد کے گینگ کو پکڑ لیا۔ملزمان کے...