کراچی (نیوز ڈیسک) کیا بی این پی کی کامیابی کے بعد بھارت بنگلا دیش تعلقات کی بحالی ممکن ہے؟ رابطوں میں سرد مہری، مودی کی مبارکباد، بنگلہ دیش کے جمہوری، ترقی پسند اور شمولیتی مستقبل کی حمایت، سرحد پر سختی، ویزا پابندیاں، نقل و حمل محدود، تجزیہ کاروں کا کہنا ہے تعلقات بحال ممکن، لیکن اعتدال اور باہمی تعاون ضروری ہے۔ طارق رحمن واضح طور پر بھارت سے تعلقات مستحکم کرنیکی کوشش کر رہے ہیں، لیکن یہ کام آسان نہیں۔ برطانوی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق جمعہ کو بنگلہ دیش کے عام انتخابات میں بنگلہ دیش نیشنلِسٹ پارٹی (بی این پی) کی تاریخی فتح کے بعد بھارت نے محتاط گرم جوشی کا مظاہرہ کیا۔ وزیراعظم نریندر مودی نے بنگلہ دیش کے 60 سالہ رہنما طاریق الرحمن کو "فیصلہ کن فتح" پر مبارکباد دی اور جمہوری، ترقی پسند اور شمولیتی پڑوسی کی حمایت کا وعدہ کیا۔ انہوں نے دوطرفہ تعلقات کو مضبوط کرنے کے لیے قریبی تعاون کی خواہش کا اظہار بھی کیا۔ مودی کے پیغام کا لہجہ مستقبل کی طرف دیکھنے والا اور محتاط تھا۔ جولائی 2024 میں شیخ حسینہ کے بھارت فرار ہونے کے بعد دونوں ممالک کے تعلقات میں کشیدگی بڑھ گئی، اور باہمی عدم اعتماد بڑھ گیا۔ حسینہ کی جماعت عوامی لیگ کو انتخابات میں حصہ لینے سے روکا گیا، جبکہ بنگلہ دیشی عوام بھارت پر حسینہ کی بڑھتی ہوئی آمرانہ حمایت کا الزام لگاتے ہیں۔ اس کے علاوہ پرانے مسائل جیسے سرحدی ہلاکتیں، پانی کے تنازعات، تجارتی پابندیاں اور اشتعال انگیز بیانات بھی موجود ہیں۔
بیجنگبیجنگ کی وزارتِ تجارت اور واشنگٹن کے وزیرِ خزانہ نے اتوار کو بتایا کہ چین اور امریکہ کے اعلیٰ حکام آنے...
مقبوضہ بیت المقدس اسرائیل کی اٹارنی جنرل نے اسرائیل کی خفیہ جاسوس ایجنسی موساد کے اگلے سربراہ کی تقرری...
کراچی تیل کا عالمی بحران، بھارتی وزیر اعظم کی عوام سے ایندھن بچانے کی اپیل ،زرمبادلہ کے ذخائر بچانےکیلئے...
ملتان پولیس نے زیادتی کے مختلف واقعات کی اطلاع پر دو افراد کو گرفتار کرکے کارروائی شروع کردی ۔ گلگشت پولیس کو...
جہانیاں ڈی پی او خانیوال چوہدری محمد عابد نے فرائض میں غفلت لاپرواہی اور ایف آئی آر کے لیٹ اندراج پر ایس...
ملتان آل پاکستان کلرکس ایسوسی ایشن کی جانب سے مرکزی و صوبائی قیادت کی کال پر ملتان ڈویژن کے مختلف سرکاری...
ملتان ممتازآباد میں خاتون اور بچوں کی پراسرار موت کا معمہ حل نا ہوسکا۔ پولیس نے گرفتار ملزمان کو عدالت میں...
شجاع آباد پولیس تھانہ سٹی شجاع آباد نے چوریوں اور ڈکیتیوں میں ملوث چار افراد کے گینگ کو پکڑ لیا۔ملزمان کے...