کراچی (اسٹاف رپورٹر) پاکستانی کرکٹ ٹیم روایتی حریف بھارت کے خلاف میچ جیت کر شائقین کو خوشیاں نہ دے سکی۔ چار ماہ میں بھارت نے پاکستان کے خلاف چوتھا ٹی ٹوئنٹی انٹر نیشنل میچ جیت لیا۔ چاروں میچوں میں کپتان سلمان آغا اور ہیڈ کوچ مائیک ہیسن تھے اور ٹیم کے تمام کھلاڑی یہی تھے۔ آئی سی سی ایونٹ میں بھارت نے پاکستان کے خلاف برتری قائم رکھی۔ میچ سے قبل پاکستان کے سابق کپتان وسیم اکرم اور بھارت کے سابق کپتان روہت شرما ٹرافی کے ساتھ میدان میں آئے۔ دنیا بھر سے پاکستانی مہنگے ٹکٹ خرید کر میچ دیکھنے آئے تھے ۔ پاکستان نے چھٹی والے دن میچ دیکھنے کے لئے پکنک والے انداز میں تیاری کررکھی تھی لیکن ان کی خوشیاں مانند پڑ گئیں، انہیں مایوس انداز میں لوٹنا پڑا جبکہ بھارتی تماشائی ڈھول تاشوں کے ساتھ جیت کا جشن مناتے ہوئے رخصت ہوئے۔ بولنگ میں نہ شاہین چلے اور نہ شاداب اور ابرار احمد کا جادو چل سکا۔ بابر اعظم کو کھلانے کا فیصلہ کارگر ثابت نہ ہوسکا۔ بابر کے ساتھ سلمان آغا، صائم ایوب ،شاداب خان ، صاحبزادہ فرحان اور نواز بھی ناکام رہے۔ بھارتی اسپنر نے پاکستان سے بہتر بولنگ کی ۔ عثمان خان کے علاوہ کوئی بیٹر بڑی اننگز نہ کھیل سکا۔ مسلسل تیسرے میچ میں کپتان نے فہیم اشرف کو بولنگ نہیں دی۔
کراچیپاکستان کے امپائر احسن رضا آئی سی سی ایلیٹ پینل میں اپنی کارکردگی کی بنیاد پر جگہ برقرار رکھنے میں...
کراچی پاکستانی ٹیم کے بیٹسمین بابر اعظم سلہٹ ٹیسٹ کے لئے فٹ ہوگئے ہیں اور ڈھاکا میں بیٹنگ کوچ اسد شفیق کی...
کراچی آئی سی سی ون ڈے ٹیموں کی سالانہ رینکنگ میں بھارتی ٹیم کا رینکنگ میں 118 پوائنٹس کے ساتھ پہلا نمبر برقرار...
بارسلونا اسپینش لیگ میں روایتی حریف ریال میڈرڈ کو بارسلونا نے ایل کلاسیکو میں 0-2 سے شکست دے کر لا لیگا کا 29واں...
کراچی پاکستان ہاکی فیڈریشن نے عبوری صدر محی الدین احمد وانی کے احکامات پر قومی جونیئر اور سینئر ہاکی کیمپوں...
کراچیپریذیڈنٹ ٹرافی گریڈ ٹو گولڈ ٹورنامنٹ کا آغاز منگل سے چار شہروں میں ہورہا ہے۔ٹورنامنٹ میں 12 مئی سے 21 جون...
کراچی پاکستان اور زمبابوے ویمنز کرکٹ ٹیموں کے درمیان تین ٹی ٹوئنٹی میچز کی سیریز کا آغاز منگل سے کراچی میں...
کراچی پاکستانی بیٹسمین سلمان علی آغا کا کہنا ہے کہ اس وقت آپ کچھ نہیں کہہ سکتے کہ کس کو ٹیسٹ میں برتری حاصل...