کراچی (عبدالماجد بھٹی )پاکستانی ٹیم کو بھارت سے 4ماہ میں چوتھی شکست،وائٹ بال فارمیٹ میں قومی ٹیم روایتی حریف سے 16میں سے 13میچ ہارے ، عوام مایوس ، کرکٹ سسٹم کب بہتر ہوگا؟سوالات اٹھنے لگے ، بھارت کی T-20 میں پاکستان کیخلاف مسلسل آٹھویں فتح، چیمپئنز ٹرافی فائنل کے بعدقومی ٹیم نے روایتی حریف کیخلاف آخری میچ چار ستمبر2022کو دبئی میں جیتا ،کپتانوں میں مصافحہ پھر نہ ہوسکا۔اتوار کو کولمبو میں ہونے والے پاک بھارت میچ کا دلچسپ پہلو یہ تھا کہ پاکستان کے چار بولروں سلمان آغا،عثمان طارق،محمد نواز اورصائم ایوب نے 14اوورز میں مجموعی طور پر87رنز دیئے جبکہ تین بولروں شاہین شاہ آفریدی،ابرار احمد اور شاداب خان نےچھ اوورزمیں86رنز دیئے جو پاکستان کی ہار کا سبب بنے ۔فہیم اشرف کو کپتان نے مسلسل تیسرے میچ میں بولنگ نہیں دی۔پاکستانی کرکٹ ٹیم حالیہ سالوں میں بھارت کے خلاف وائٹ بال فارمیٹ میں بدترین کارکردگی دکھاکر مسلسل شکستوں سے دوچار ہورہی ہے جس سے پاکستان کے کرکٹ نظام پر سوال اٹھ رہے ہیں۔2017میں اوول میں آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی کے فائنل میں بھارت کو شکست دینے کے بعد پاکستان اور بھارت کے درمیان وائٹ بال فارمیٹ(ون ڈے اور ٹی ٹوئنٹی انٹر نیشنل) کے16میچ ہوئے جن میں سے13میں بھارت کامیاب رہا جبکہ دو میں فتح پاکستان کو ملی ایک میچ نتیجہ خیز ثابت نہ ہوسکا۔پاکستان اور بھارت کے درمیان ہونے والے ٹی ٹوئنٹی انٹر نیشنل میں بھارت کا پلہ بھاری ہے۔۔ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں روایتی حریفوں کے درمیان مجموعی طور پر9میچ ہوئے ہیں۔بھارت نے 8میں کامیابی حاصل کی جبکہ 2021میں دبئی میں پاکستان کو واحد کامیابی ملی۔چار ستمبر2022میں پاکستان نے آخری بار بھارت کے خلاف ٹی ٹوئنٹی انٹر نیشنل دبئی میں ایشیا کپ میچ میں پانچ وکٹ سے جیتا تھا ۔اس کے بعددونوں ٹیمیں چھ بار آمنے سامنے آئیں اور تمام میچ بھارت نے جیتے۔پاکستان کو مسلسل ناکامیوں کا سامنا کرنا پڑا۔2022میں میلبرن میں ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے میچ میں شکست ہوئی جبکہ جون2024میں نیویارک میں بھارت نے پاکستان کے خلاف ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کا میچ6رنز سے جیتا۔امریکا میں ہونے والے میچ میں پاکستانی ٹیم120رنز کا ہدف عبور کرنے میں ناکام رہی۔
کراچی امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ ایران کے ساتھ معاہدہ ہو یا نہ ہو ہم جنگ جیت چکے ہیں، اگر ایران کے ساتھ...
کراچی ماہرین سید محمد علی، حامد میر، شیری رحمان، سردار مسعود خان، منہاس مجید، ڈاکٹر نعیم، پروفیسر نغمانہ،...
کراچی ایران کے دارالحکومت تہران سے رات گئے ایک خصوصی طیارہ تہران سے اڑان بھرنے کے بعد افغانستان کے راستے...
اسلام آباد مصر ،ترکیہ ،رومانیہ ، ایران اور سعودی عرب کے پاکستان کے حق میں نغمے ،امریکہ اور ایران کے درمیان...
کراچی امریکہ کا 4.7 ارب ڈالر پیٹریاٹ انٹرسیپٹرز میزائل کا معاہدہ، لاک ہیڈ مارٹن کو نئے میزائل کا بڑا کنٹریکٹ...
کراچی روس نے کہا ہے کہ اسلام آباد مذاکرات اہم موقع ہے، تمام فریقین ذمہ داری کا مظاہرہ کریں، کشیدگی کم کرنے...
کراچی صدرٹرمپ کیخلاف اندرونی سیاسی جنگ شروع، برطرفی کی باتیں ، ایران جنگ و خارجہ پالیسی ، صدرپر ذہنی طور پر...
کراچی امریکی انٹیلی جنس نے دعویٰ کیا ہے کہ چین ایران کو دفاعی ہتھیار بھیجنے کی تیاری کررہاہے، جن میں ایئر...