اسلام آباد (رپورٹ، اسرار خان) حکومت نے مقدس مہینے رمضان المبارک کے آغاز سے محض ایک ہفتہ قبل عوام پر مہنگائی کا بڑا جھٹکا دیتے ہوئے پٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں اضافے کا اعلان کر دیا ہے۔ پٹرولیم ڈویژن کی جانب سے جاری کردہ نوٹیفکیشن کے مطابق آئندہ 15روز کیلئے پٹرول کی قیمت میں 5 روپے فی لیٹر اضافہ کیا گیا ہے، جسکے بعد اسکی نئی قیمت 258.17 روپے ہوگئی ہے۔ اسی طرح ہائی اسپیڈ ڈیزل (HSD) کی قیمت میں 7 روپے 32 پیسے فی لیٹر کا بڑا اضافہ کیا گیا ہے، جس کے بعد ڈیزل 275.70 روپے فی لیٹر کی سطح پر پہنچ گیا ہے۔ نئی قیمتوں کا اطلاق 16 فروری سے فوری طور پر کر دیا گیا ہے۔ یہ اضافہ آئل اینڈ گیس ریگولیٹری اتھارٹی (اوگرا) کی سفارشات پر حکومت کے 15روزہ ریویو کے بعد کیا گیا ہے۔ اس فیصلے نے سال کے آغاز میں نظر آنے والے قیمتوں کے استحکام کو ختم کر دیا ہے، جب نئے سال پر قیمتوں میں کمی کے بعد نرخوں کو برقرار رکھا گیا تھا۔ڈیزل کی قیمتوں میں اضافے سے ٹرانسپورٹ، زراعت اور بجلی کی پیداواری لاگت بڑھے گی، جسکا براہ راست اثر اشیائے خوردونوش کی قیمتوں پر پڑے گا اور عام آدمی کی مشکلات میں اضافہ ہوگا۔رمضان المبارک کے قریب آتے ہی ایندھن کی قیمتوں میں یہ اضافہ صارفین کے بجٹ کو شدید متاثر کریگا، خاص طور پر ایسے وقت میں جب عوام پہلے ہی بجلی اور گیس کے مہنگے ٹیرف اور محدود آمدنی سے پریشان ہیں۔ پٹرول کی قیمت بڑھنے سے نجی ٹرانسپورٹ اور رائیڈ ہائلنگ سروسز کے کرایوں میں بھی اضافے کا خدشہ ہے، جس سے شہری علاقوں میں نقل و حمل مزید مہنگی ہو جائے گی۔ اگرچہ حکومت نے اس اضافے کی وجہ عالمی منڈی میں تیل کی قیمتوں کے رجحان اور مالیاتی رکاوٹوں کو قرار دیا ہے، تاہم اس فیصلے سے سپلائی چین اور لاجسٹکس کے شعبے میں مہنگائی کی ایک نئی لہر آنے کا قوی امکان ہے۔
کراچی بھائی کے عطیہ اسٹیم سیلز سے مریض ایچ آئی وی سے نجات پانیوالا پہلا شخص بن گیا۔ بھائی کے نایاب جینیاتی...
کراچی ایف بی آئی سربراہ کاش پٹیل اپنی پوزیشن پر غیر یقینی صورتحال اور نوکری جانے کے خوف کا شکارہیں ،بعض...
واشنگٹن ایران کے ساتھ جاری جنگ نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی ایک بڑی کمزوری کو بے نقاب کر دیا ہے: معیشت۔ سات...
اسلام ا ٓبا د بجلی کی تقسیم کار کمپنیوں اور واپڈا کے گریڈ 17تا 22 ملازمین کے گھروں کی فری بجلی ختم کردی گئی۔ ان...
کراچی نیتن یاہو نے اشاروں میں لبنان محاذ پر ناکامی کو تسلیم کر لیا۔ حزب اللہ بدستور برقرار، شمالی سرحد کا...
کراچی آبنائے ہرمز میں امریکی بحریہ کے اہلکاروں کو خوراک کی کمی ، واشنگٹن کی تردید، امریکی جہازوں پر خوراک...
بغداد سربراہ قدس فورس اسماعیل قاآنی کا بغداد پہنچ کر عراقی قیادت سے اہم مشاورت، خطے کی کشیدگی، عراق کی...
کراچیمقبوضہ مغربی کنارے کے غیر قانونی الحاق کے منصوبوں پر برطانوی قانون سازوں نے اسرائیل پر سخت پابندیاں...