لاہور(خصوصی نمائندہ)وزیراعلی پنجاب مریم نواز شریف نے پولیس اصلاحات کیلئے تین ماہ کی ٹائم لائن مقرر کردی ہے-وزیراعلیٰ مریم نوازشریف نے پولیس کو ہر شہر ی کو سر کہہ کر پکارنے کا حکم دیا ہے-ہر تھانے کے باہر پولیس سے متعلق شکایات کے ازالے کے لئے پینک بٹن نصب کرنے کا فیصلہ کیا گیا-”مریم نواز سکول اینڈ ریسورس سنٹر فار آٹزم“ کا دورہ، مختلف حصوں کا معائنہ،دو ٹریفک حادثات میں 15قیمتی جانوں کے زیاں پر اظہار افسوس ۔وزیراعلیٰ پنجاب مریم نوازشریف کی زیر صدارت خصوصی اجلاس منعقد ہوا،جس میں پولیس اصلاحات کا جائزہ لیاگیا-وزیراعلیٰ مریم نوازشریف نے پولیس اصلاحات کا جامع پلان طلب کرلیاہے۔ہر تھانے کے 10اہلکاروں پر باڈی کیم نصب کرنے اور انویسٹی گیشن کی ویڈیو اورآڈیو ریکاڈنگ کرنے کا اصولی فیصلہ کیاگیا-وزیراعلیٰ مریم نوازشریف نے باڈی کیم کے لئے فنڈز کی منظوری دے دی-پولیس سے متعلق چھوٹی چھوٹی شکایات دو تین گھنٹے کے اندر حل کر کے ازالے کا حکم دیا ہے-پنجاب بھر میں 14ہزار باڈی کیم اور700پینک بٹن لگائے جائیں گے-پنجاب میں ایف آئی آرکے اندراج کے لئے آن لائن ٹریکنگ سسٹم متعارف کرانے کا فیصلہ کیاگیا-کاغذات اورشناختی کارڈ کی گمشدگی کی ایف آئی آر آن لائن درج کرانے کا سسٹم متعارف کرانے کا فیصلہ کیاگیا-وزیراعلیٰ مریم نوازشریف نے آئی جی اوردیگر پولیس افسروں کو خود فون کر کے عوامی فیڈ بیک لینے کا حکم دے دیاہے-لاہور سمیت پنجاب میں ٹریفک کو لین میں چلنے کا پابند بنانے اور ضلعی انتظامیہ،سی اینڈ ڈبلیو اورٹیپا کو لین مارکنگ کی ہدایت کی ہے-لوگوں کو سڑک عبور کرنے کے طریقے کار سے آگاہی کا حکم دیاگیا-وزیراعلیٰ مریم نوازشریف نے ٹریفک پولیس ون ایپ اورسیف سٹی مانیٹرنگ ایپ کا بھی آغاز کیا -بریفنگ کے دوران بتایا گیا کہ ایف آئی آر کے اندرا ج کیلئے پولیس پانچ سوال کر سکے گی۔پنجاب کے کرائم میں مجموعی طورپر 48فیصد اوربڑے جرائم میں 80فیصد تک کمی نوٹ کی گئی۔8منٹ میں رسپانس ٹائم دینے سے منفی فیڈ بیک کم ہوا۔ساہیوال اورگجرات جیسے شہروں میں بڑے جرائم کی کال نہ ہونے کے برابرہے۔پراپرٹی کے جھگڑے کم ہونے سے کرائم میں کمی آئی۔پنجاب میں ہر سال ایک کروڑ 68لاکھ لوگ تھانوں کا وزٹ کرتے ہیں۔ 68فیصد لوگ پولیس خدمت مرکز کی سروسز کے لئے آتے ہیں۔ایف آئی آر کے دیر سے اندراج کی وجہ سے مجرم فائدہ اٹھاتا ہے۔ وزیراعلی مریم نوازشریف نے کہا کہ بچوں کے ساتھ درندگی کرنے والے کسی رعایت کے مستحق نہیں۔پولیس میں بڑے جرم پر چھوٹی سزا اورچھوٹی غلطی پربڑی سزا مل جاتی ہے۔ابھی نہیں تو پھر کبھی پولیس ریفارمز نہیں کرسکتے۔پولیس سے صرف مجرموں کو ڈرنا چاہیے عوام کو نہیں۔ وزیراعلی مریم نوازشریف نے کہاکہ عوام کو یقین ہونا چاہیے کہ پولیس مشکل میں ان کی مدد کرے گی۔پنجاب میں پولیس کیلئے ضابطہ اخلاق اورٹریننگ ضروری ہے۔میرے ہوتے ہوئے کوئی بیٹی اپنے آپ کو غیر محفوظ تصور کرے یہ برداشت نہیں۔خواتین تھانے نہیں آسکتی تو موبائل پولیس سٹیشن چل کر ان کے پاس شکایت کے ازالے کیلئے جائیں۔شکایت کرنے والی خاتون کی تذلیل کی بجائے حوصلہ افزائی اور مدد کی جائے۔بچے ڈر سے بولتے نہیں،تعلیمی اداروں میں بدسلوکی کی جرات نہیں ہونی چاہیے۔بچوں کی حفاظت اور خیال نہ رکھنے والے والدین کیلئے قوانین متعارف کرانے چاہتے ہیں۔خبر آتی ہے کہ آوارہ کتے بچے کو نوچ کر کھا گئے،تو والدین کہا ں تھے۔وزیراعلی مریم نوازشریف نے کہا کہ پیشگی اقدامات کیلئے پولسنگ کو موثر بنانا ہوگا،رویوں میں تبدیلی بہت ضروری ہے۔غریب لوگ ڈر کے مارے پولیس کے پاس نہیں جاتے۔ہراسمنٹ کی شکایت پر پولیس کا رویہ سائل کے ساتھ توہین آمیز ہوتا ہے۔شاباش اگر عوام کے سامنے دی جاتی ہے تو سزا بھی عوام کے سامنے دی جائے گی۔لوگوں کا سسٹم پر یقین بحال ہونا چاہیے۔
کراچی بھائی کے عطیہ اسٹیم سیلز سے مریض ایچ آئی وی سے نجات پانیوالا پہلا شخص بن گیا۔ بھائی کے نایاب جینیاتی...
کراچی ایف بی آئی سربراہ کاش پٹیل اپنی پوزیشن پر غیر یقینی صورتحال اور نوکری جانے کے خوف کا شکارہیں ،بعض...
واشنگٹن ایران کے ساتھ جاری جنگ نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی ایک بڑی کمزوری کو بے نقاب کر دیا ہے: معیشت۔ سات...
اسلام ا ٓبا د بجلی کی تقسیم کار کمپنیوں اور واپڈا کے گریڈ 17تا 22 ملازمین کے گھروں کی فری بجلی ختم کردی گئی۔ ان...
کراچی نیتن یاہو نے اشاروں میں لبنان محاذ پر ناکامی کو تسلیم کر لیا۔ حزب اللہ بدستور برقرار، شمالی سرحد کا...
کراچی آبنائے ہرمز میں امریکی بحریہ کے اہلکاروں کو خوراک کی کمی ، واشنگٹن کی تردید، امریکی جہازوں پر خوراک...
بغداد سربراہ قدس فورس اسماعیل قاآنی کا بغداد پہنچ کر عراقی قیادت سے اہم مشاورت، خطے کی کشیدگی، عراق کی...
کراچیمقبوضہ مغربی کنارے کے غیر قانونی الحاق کے منصوبوں پر برطانوی قانون سازوں نے اسرائیل پر سخت پابندیاں...