کراچی (رفیق مانگٹ) بنگلہ دیش میں نئی حکومت کی حلف برداری، 13 ممالک کے رہنما مدعو، مودی بھی شامل، طارق رحمان وزیرِاعظم بننے کو تیار، ڈھاکہ میں 17 فروری کو تقریب، پاکستان، چین، سعودی عرب مدعو، ترکیہ، بھارت، عرب امارات، قطر، ملائیشیا، برونائی، سری لنکا، نیپال، مالدیپ اور بھوٹان کو بھی دعوت دی گئی ہے۔ بنگلہ دیش میں 2026 کے عام انتخابات میں بھاری اکثریت سے کامیابی کے بعد بنگلہ دیش نیشنل پارٹی کی حکومت منگل کو حلف اٹھائے گی۔ عبوری حکومت کے چیف ایڈوائزر محمد یونس نے تقریب میں شرکت کے لیے 13 ممالک کے رہنماؤں کو مدعو کیا ہے، جن میں بھارت بھی شامل ہے، جبکہ پارٹی چیئرمین طارق رحمان وزارتِ عظمیٰ سنبھالنے جا رہے ہیں۔ ٹائمز آف انڈیا کے مطابق حلف برداری کی تقریب 17فروری کو ڈھاکہ میں قومی پارلیمنٹ کے ساؤتھ پلازہ میں منعقد ہوگی۔ مدعو کیے گئے ممالک میں بھارت، چین، سعودی عرب، ترکیہ، پاکستان، متحدہ عرب امارات، قطر، ملائیشیا، برونائی، سری لنکا، نیپال، مالدیپ اور بھوٹان شامل ہیں۔ 300 رکنی پارلیمنٹ میں حکومت سازی کے لیے 151 نشستیں درکار تھیں، تاہم بی این پی نے واضح اکثریت حاصل کی۔ بی این پی رہنما اے این ایم احسان الحق میلان نے قبل ازیں کہا تھا کہ وزیرِاعظم نریندر مودی کو مدعو کیا جانا چاہیے ۔ انہوں نے پارٹی کی خارجہ پالیسی کو سب سے دوستی، کسی سے دشمنی نہیں کے اصول پر مبنی قرار دیا۔ پارٹی نے ایکس پر وزیرِاعظم مودی کے تہنیتی پیغام پر شکریہ بھی ادا کیا۔ رپورٹ کے مطابق ووٹر ٹرن آؤٹ تقریباً 59 فیصد رہا، جبکہ حکومتی اصلاحات سے متعلق آئینی ریفرنڈم بھی منظور کر لیا گیا۔
کراچی امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ ایران کے ساتھ معاہدہ ہو یا نہ ہو ہم جنگ جیت چکے ہیں، اگر ایران کے ساتھ...
کراچی ماہرین سید محمد علی، حامد میر، شیری رحمان، سردار مسعود خان، منہاس مجید، ڈاکٹر نعیم، پروفیسر نغمانہ،...
کراچی ایران کے دارالحکومت تہران سے رات گئے ایک خصوصی طیارہ تہران سے اڑان بھرنے کے بعد افغانستان کے راستے...
اسلام آباد مصر ،ترکیہ ،رومانیہ ، ایران اور سعودی عرب کے پاکستان کے حق میں نغمے ،امریکہ اور ایران کے درمیان...
کراچی امریکہ کا 4.7 ارب ڈالر پیٹریاٹ انٹرسیپٹرز میزائل کا معاہدہ، لاک ہیڈ مارٹن کو نئے میزائل کا بڑا کنٹریکٹ...
کراچی روس نے کہا ہے کہ اسلام آباد مذاکرات اہم موقع ہے، تمام فریقین ذمہ داری کا مظاہرہ کریں، کشیدگی کم کرنے...
کراچی صدرٹرمپ کیخلاف اندرونی سیاسی جنگ شروع، برطرفی کی باتیں ، ایران جنگ و خارجہ پالیسی ، صدرپر ذہنی طور پر...
کراچی امریکی انٹیلی جنس نے دعویٰ کیا ہے کہ چین ایران کو دفاعی ہتھیار بھیجنے کی تیاری کررہاہے، جن میں ایئر...