اسلام آباد(تنویر ہاشمی )گزشتہ مالی سال 2024-25میں پاکستان میں کپاس کی پیداوار قدرے بہتری کے بعد50لاکھ گانٹھوں تک پہنچ گئی جو مالی سال 2023-24میں 39لاکھ پر تھی16- 2015 میں پاکستان میں کپاس کی پیداوار 70لاکھ گانٹھ ہوئی تھی تاہم اس کے بعد کپاس کی پیداوار میں بتدریج کمی آتی گئی ،پاکستان کپاس میں خود کفیل ملک نہیں رہا، سالانہ 2 سے 3 ارب ڈالر کی درآمدات کر رہا ہے، ایمپارک سٹریٹجز کی کپاس کی پیداوار پر تحقیقاتی رپورٹ کے مطابق مالی 2024-25 کے سیزن میں کپاس کے زیر کاشت رقبہ میں اضافہ ہوا تاہم یہ 2015 کی نسبت اب بھی کم ہے جس سے کپاس کی حالیہ سیزن میں جزوی بہتری کے باوجود یہ شعبہ سنگین خطرات کی زد میں ہے۔ رپورٹ میں انکشاف کیا گیا کہ حالیہ سیزن میں جزوی بہتری کے باوجود کپاس کا شعبہ بدستور سنگینی اور موسمیاتی مسائل کا شکار ہے، جس سے طویل المدتی استحکام خطرے میں پڑ گیا ۔پاکستان اب کپاس میں خود کفیل ملک نہیں رہا بلکہ سالانہ 2 سے 3 ارب ڈالر مالیت کی درآمدات کر رہا ہے،جس سے زرمبادلہ کے ذخائر پر دباؤ اور ٹیکسٹائل صنعت کی لاگت میں اضافہ ہو رہا ہے،رپورٹ میں موسمیاتی تبدیلی کو بنیادی خطرہ قرار دیا گیا ہے۔
کراچی امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ ایران کے ساتھ معاہدہ ہو یا نہ ہو ہم جنگ جیت چکے ہیں، اگر ایران کے ساتھ...
کراچی ماہرین سید محمد علی، حامد میر، شیری رحمان، سردار مسعود خان، منہاس مجید، ڈاکٹر نعیم، پروفیسر نغمانہ،...
کراچی ایران کے دارالحکومت تہران سے رات گئے ایک خصوصی طیارہ تہران سے اڑان بھرنے کے بعد افغانستان کے راستے...
اسلام آباد مصر ،ترکیہ ،رومانیہ ، ایران اور سعودی عرب کے پاکستان کے حق میں نغمے ،امریکہ اور ایران کے درمیان...
کراچی امریکہ کا 4.7 ارب ڈالر پیٹریاٹ انٹرسیپٹرز میزائل کا معاہدہ، لاک ہیڈ مارٹن کو نئے میزائل کا بڑا کنٹریکٹ...
کراچی روس نے کہا ہے کہ اسلام آباد مذاکرات اہم موقع ہے، تمام فریقین ذمہ داری کا مظاہرہ کریں، کشیدگی کم کرنے...
کراچی صدرٹرمپ کیخلاف اندرونی سیاسی جنگ شروع، برطرفی کی باتیں ، ایران جنگ و خارجہ پالیسی ، صدرپر ذہنی طور پر...
کراچی امریکی انٹیلی جنس نے دعویٰ کیا ہے کہ چین ایران کو دفاعی ہتھیار بھیجنے کی تیاری کررہاہے، جن میں ایئر...