اسلام آباد ہائیکورٹ، رواں ہفتے توشہ خانہ سمیت دیگر مقدمات کی سماعت کا امکان

16 فروری ، 2026

اسلام آباد ( آن لائن ) اسلام آباد ہائی کورٹ میں رواں ہفتے توشہ خانہ کیس سمیت دیگر مقدمات کی سماعت کا امکان ہے ۔ اسلام آباد ہائی کورٹ میں بانی پی ٹی آئی عمران خان کی توشہ خانہ بلغاری سیٹ کیس میں سزا معطلی کی درخواست بیرسٹر سلمان صفدر اور خالد یوسف چوہدری ایڈووکیٹ کے توسط سے دائر کی گئی جس میں استدعا کی گئی کہ اپیل پر حتمی فیصلے تک بانی پی ٹی آئی کی سزا معطل کر کے انہیں رہا کیا جائے۔