اسلام آ باد ( رانا غلام قادر)پولیس بیورو کریسی کیلئے اہم خبر ہے کہ وفاقی حکومت نے آئی جی پولیس آزاد کشمیر حکومت رانا عبد الجبار کو تبدیل کردیا ہے۔انہیں اسٹیبلشمنٹ ڈویژن رپورٹ کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔کیپٹن (ر) لیاقت علی کو آزاد کشمیر پولیس کا نیاآئی جی تعینات کر دیا گیا۔ ان کی تقرری سول سرونٹس ایکٹ 1973 کے سیکشن 10 کے تحت ی گئی ہے۔پولیس سروس کےگریڈ 20 کے افسر کیپٹن (ر) لیاقت علی ملک پنجاب حکومت میں خدمات سر انجام دے رہے تھے۔ تبدیل کئے گئے آئی جی پولیس آزاد کشمیر حکومت رانا عبدالجبار اس وقت نیشنل مینجمنٹ کورس میں مصروف ہیں۔ اسٹیبلشمنٹ ڈویژن نے آئی جی پولیس آزاد کشمیر حکومت کے تقرر و تبادلے کا باضابطہ نوٹیفکیشن جاری کر دیا ہے۔ یاد رہے کہ روزنامہ جنگ کیپٹن (ر) لیاقت علی کو آزاد کشمیر پولیس کا آئی جی تعینات کرنے کے فیصلہ کی خبر ہفتہ کے روز شائع کرچکا ہے۔
کراچی امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ ایران کے ساتھ معاہدہ ہو یا نہ ہو ہم جنگ جیت چکے ہیں، اگر ایران کے ساتھ...
کراچی ماہرین سید محمد علی، حامد میر، شیری رحمان، سردار مسعود خان، منہاس مجید، ڈاکٹر نعیم، پروفیسر نغمانہ،...
کراچی ایران کے دارالحکومت تہران سے رات گئے ایک خصوصی طیارہ تہران سے اڑان بھرنے کے بعد افغانستان کے راستے...
اسلام آباد مصر ،ترکیہ ،رومانیہ ، ایران اور سعودی عرب کے پاکستان کے حق میں نغمے ،امریکہ اور ایران کے درمیان...
کراچی امریکہ کا 4.7 ارب ڈالر پیٹریاٹ انٹرسیپٹرز میزائل کا معاہدہ، لاک ہیڈ مارٹن کو نئے میزائل کا بڑا کنٹریکٹ...
کراچی روس نے کہا ہے کہ اسلام آباد مذاکرات اہم موقع ہے، تمام فریقین ذمہ داری کا مظاہرہ کریں، کشیدگی کم کرنے...
کراچی صدرٹرمپ کیخلاف اندرونی سیاسی جنگ شروع، برطرفی کی باتیں ، ایران جنگ و خارجہ پالیسی ، صدرپر ذہنی طور پر...
کراچی امریکی انٹیلی جنس نے دعویٰ کیا ہے کہ چین ایران کو دفاعی ہتھیار بھیجنے کی تیاری کررہاہے، جن میں ایئر...