اسلام آباد (مہتاب حیدر) پروفیسر اسٹیفن کا کہنا ہے کہپاکستان کو آئی ایم ایف سے ایک اور بیل آؤٹ لینا پڑے گا ، لمز اور اے بی سی کے زیر اہتمام بجٹ ترجیحات پر اہم نشست میں ماہرین نے حکومت کو وارننگ دے دی۔ تفصیلات کے مطابق آکسفورڈ یونیورسٹی میں اقتصادی پالیسی کے برطانوی پروفیسر اسٹیفن ڈیرکون نے خبردار کیا ہے کہ پاکستان اسٹرکچرل ریفارمز (بنیادی ڈھانچہ جاتی اصلاحات) کیےبغیر 4.75 فیصد یا 5 فیصد سے زائد کی شرح نمو کی جانب تیزی سے بڑھ رہا ہے۔ ایسی صورت میں وزیر خزانہ کو آئی ایم ایف سے ایک اور بیل آؤٹ پیکیج مانگنے کے لیے واشنگٹن کی فلائٹ بک کرانا پڑے گی۔ پروفیسر اسٹیفن ڈیرکون، جو حالیہ برسوں میں معاشی معاملات پر شہباز شریف کی قیادت میں قائم حکومت کو مشورے بھی دیتے رہے ہیں، نے ان خیالات کا برملا اظہار اتوار کی شام ایک پالیسی مکالمے میں کلیدی خطاب کے دوران کیا۔ یہ تقریب امریکن بزنس کونسل نے لاہور یونیورسٹی آف مینجمنٹ سائنسز کے تعاون سے قومی بجٹ سے قبل ترجیحات کے تعین کے لیے منعقد کی تھی۔ مہمان پروفیسر نے سامعین کو یاد دلایا کہ جنوری 2023 میں پاکستان کو ایک انتہائی مشکل معاشی صورتحال کا سامنا تھا، جب تاجر برادری کو ڈالر کے حصول میں دشواری پیش آ رہی تھی اور معاشی محاذ پر ہر چیز پیچیدگی کا شکار ہو گئی تھی۔
کراچی امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ ایران کے ساتھ معاہدہ ہو یا نہ ہو ہم جنگ جیت چکے ہیں، اگر ایران کے ساتھ...
کراچی ماہرین سید محمد علی، حامد میر، شیری رحمان، سردار مسعود خان، منہاس مجید، ڈاکٹر نعیم، پروفیسر نغمانہ،...
کراچی ایران کے دارالحکومت تہران سے رات گئے ایک خصوصی طیارہ تہران سے اڑان بھرنے کے بعد افغانستان کے راستے...
اسلام آباد مصر ،ترکیہ ،رومانیہ ، ایران اور سعودی عرب کے پاکستان کے حق میں نغمے ،امریکہ اور ایران کے درمیان...
کراچی امریکہ کا 4.7 ارب ڈالر پیٹریاٹ انٹرسیپٹرز میزائل کا معاہدہ، لاک ہیڈ مارٹن کو نئے میزائل کا بڑا کنٹریکٹ...
کراچی روس نے کہا ہے کہ اسلام آباد مذاکرات اہم موقع ہے، تمام فریقین ذمہ داری کا مظاہرہ کریں، کشیدگی کم کرنے...
کراچی صدرٹرمپ کیخلاف اندرونی سیاسی جنگ شروع، برطرفی کی باتیں ، ایران جنگ و خارجہ پالیسی ، صدرپر ذہنی طور پر...
کراچی امریکی انٹیلی جنس نے دعویٰ کیا ہے کہ چین ایران کو دفاعی ہتھیار بھیجنے کی تیاری کررہاہے، جن میں ایئر...