اسلام آباد (قاسم عباسی) وزیراعظم شہباز شریف نے پاکستان ہاکی ٹیم کے جاری دورہ آسٹریلیا کے دوران مالی اور انتظامی بے ضابطگیوں کی باضابطہ انکوائری کا حکم دے دیا ہے۔ یہ حکم روزنامہ دی نیوز کی اس رپورٹ کے بعد سامنے آیا ہے جس میں پاکستان اسپورٹس بورڈ (پی ایس بی) کی جانب سے پاکستان ہاکی فیڈریشن (پی ایچ ایف) کو جاری کردہ فنڈز کے استعمال میں تضادات کی نشاندہی کی گئی تھی۔ وفاقی کابینہ کے ایک اعلیٰ سرکاری ذریعے نے نام ظاہر نہ کرنے کی شرط پر اس بات کی تصدیق کی ہے کہ وزیراعظم نے اس معاملے کا سخت نوٹس لیا ہے۔ یہ ایکشن ان تفصیلات کے سامنے آنے کے بعد لیا گیا جن کے مطابق ٹیم کی رہائش اور یومیہ الاؤنسز کے لیے پیشگی ادائیگیاں جاری کی گئی تھیں، مگر بعد ازاں یہ الزامات سامنے آئے کہ ٹیم کو وہ سہولیات فراہم نہیں کی گئیں جن کے لیے فنڈز باضابطہ طور پر طلب اور جاری کیے گئے تھے۔
کراچی امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ ایران کے ساتھ معاہدہ ہو یا نہ ہو ہم جنگ جیت چکے ہیں، اگر ایران کے ساتھ...
کراچی ماہرین سید محمد علی، حامد میر، شیری رحمان، سردار مسعود خان، منہاس مجید، ڈاکٹر نعیم، پروفیسر نغمانہ،...
کراچی ایران کے دارالحکومت تہران سے رات گئے ایک خصوصی طیارہ تہران سے اڑان بھرنے کے بعد افغانستان کے راستے...
اسلام آباد مصر ،ترکیہ ،رومانیہ ، ایران اور سعودی عرب کے پاکستان کے حق میں نغمے ،امریکہ اور ایران کے درمیان...
کراچی امریکہ کا 4.7 ارب ڈالر پیٹریاٹ انٹرسیپٹرز میزائل کا معاہدہ، لاک ہیڈ مارٹن کو نئے میزائل کا بڑا کنٹریکٹ...
کراچی روس نے کہا ہے کہ اسلام آباد مذاکرات اہم موقع ہے، تمام فریقین ذمہ داری کا مظاہرہ کریں، کشیدگی کم کرنے...
کراچی صدرٹرمپ کیخلاف اندرونی سیاسی جنگ شروع، برطرفی کی باتیں ، ایران جنگ و خارجہ پالیسی ، صدرپر ذہنی طور پر...
کراچی امریکی انٹیلی جنس نے دعویٰ کیا ہے کہ چین ایران کو دفاعی ہتھیار بھیجنے کی تیاری کررہاہے، جن میں ایئر...