اسلام آ باد ( رانا غلام قادر)پاکستان کو بھارت کی جانب سے آبی جارحیت کا سامنا ہے،بھارت سےپاکستان میں داخل ہونے والےپانی کی آمد میں مسلسل کمی کاسامنا ہے،ہیڈمرالہ کےمقام پر دریائےچناب میں پانی کی آمد تین ہزارچھ کیوسک رہ گئی جبکہ اخراج صفر کیوسک ہے،گذشتہ چارروزمیں ہیڈمرالہ کےمقام پر دریائےچناب میں پانی کی آمدمیں چھ ہزار سات سو کیوسک کی کمی ریکارڈ کی گئی ،بھارت کی جانب سے بار بار آبی جارحیت ہوتی چلی آرہی ہے۔واپڈا کےسرکاری اعدادوشمار کے مطابق 15 فروری کو ہیڈمرالہ کے مقام پر دریائے چناب میں پانی کی آمد 3 ہزار 600 کیوسک اور اخراج صفر کیوسک ہے،گزشتہ4 روزمیں ہیڈمرالہ کے مقام پر دریائے چناب میں پانی کی آمدمیں6 ہزار700 کیوسک کی کمی ہوئی،ہیڈمرالہ کےمقام پردریائےچناب میں 14 فروری کوپانی کی آمد 4ہزار800 کیوسک تھی اور 13 فروری کوپانی کی آمد6 ہزار200 کیوسک تھی،ہیڈمرالہ کےمقام پردریائے چناب میں 11 فروری کو پانی کی آمد10 ہزار300کیوسک اور پانی کا اخراج 4 ہزار 100 کیوسک تھا،بھارت نے گزشتہ سال اپریل میں یکطرفہ طور پر سندھ طاس معاہدہ معطل کرنے کا اعلان کیا تھا،سندھ طاس معاہدے کے آرٹیکل 12کے پیرا گراف 3 اور پیراگراف 4 کےتحت بھارت یک طرفہ معاہدہ معطل یا ختم نہیں کرسکتا،اگر معاہدے میں کوئی تبدیلی کرنی ہو تو وہ دونوں ممالک کی رضامندی سے ہوسکتی ہے،واضح رہے کہ1960 کا سندھ طاس معاہدہ عالمی بنک کی ثالثی میں طے پایا تھا،سندھ طاس معاہدے میں 3دریا سندھ، چناب اور جہلم پاکستان کو دیئے گئےجبکہ 3 دریا راوی ،ستلج اور بیاس بھارت کودیئےگئے۔
کراچی امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ ایران کے ساتھ معاہدہ ہو یا نہ ہو ہم جنگ جیت چکے ہیں، اگر ایران کے ساتھ...
کراچی ماہرین سید محمد علی، حامد میر، شیری رحمان، سردار مسعود خان، منہاس مجید، ڈاکٹر نعیم، پروفیسر نغمانہ،...
کراچی ایران کے دارالحکومت تہران سے رات گئے ایک خصوصی طیارہ تہران سے اڑان بھرنے کے بعد افغانستان کے راستے...
اسلام آباد مصر ،ترکیہ ،رومانیہ ، ایران اور سعودی عرب کے پاکستان کے حق میں نغمے ،امریکہ اور ایران کے درمیان...
کراچی امریکہ کا 4.7 ارب ڈالر پیٹریاٹ انٹرسیپٹرز میزائل کا معاہدہ، لاک ہیڈ مارٹن کو نئے میزائل کا بڑا کنٹریکٹ...
کراچی روس نے کہا ہے کہ اسلام آباد مذاکرات اہم موقع ہے، تمام فریقین ذمہ داری کا مظاہرہ کریں، کشیدگی کم کرنے...
کراچی صدرٹرمپ کیخلاف اندرونی سیاسی جنگ شروع، برطرفی کی باتیں ، ایران جنگ و خارجہ پالیسی ، صدرپر ذہنی طور پر...
کراچی امریکی انٹیلی جنس نے دعویٰ کیا ہے کہ چین ایران کو دفاعی ہتھیار بھیجنے کی تیاری کررہاہے، جن میں ایئر...